خاتون کو نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر پولیس نے کمارا سوامی کے خلاف درج کی شکایت

بنگلورو 22؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) ریاست کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی کی جانب سے ایک خاتون کو نامناسب کلمات استعمال کرنے پر کرناٹکا لیبر ویلفیر فاؤنڈیشن کے صدر نے ریاست کے انسپکٹر آف جنرل پولیس سے اس کی شکایت کی ہے۔ پریس کانفرنس میں ملیکا ارجن نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کے خلاف جنرل آف پولیس اور کرناٹکا ویمن کمیشن اور ہیومن رائٹس کمیشن سے شکایت کی ہے کہ وزیر اعلیٰ نے خاتون سے بات چیت کے دوران نامناسب الفاظ استعمال کیے۔ دراصل اپنی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے ایک خاتون نے اپنے مسائل وزیراعلیٰ کے سامنے رکھے جس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ چار سال سے کہاں سورہی تھیں۔ خاتون کا تعلق کسان طبقہ سے ہونے کی وجہ سے میلکا ارجن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ریاست کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہیں اور اس عہدہ پر فائز رہ کر انہیں اس طرح کے کلمات استعمال نہیں کرنے چاہیے۔ اس سے پورے کسان طبقہ کی توہین ہوئی ہے

Share this post

Loading...