کنداپور08؍ فروری2021(فکروخبر نیوز) تعلقہ کے کدرو گاؤں میں آگ لگنے سے تقریباً دس ایکڑ اراضی میں موجود درختوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ڈائجی ورلڈ کی خبر کے مطابق اتوار کے روز صبح کے اوقات میں ٹرانسفارمر سے نکلی آگ نے دس ایکڑ اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پچاس کے قریب مقامی لوگوں نے آگ پر قابو میں کامیابی حاصل کرلی۔ ان اراضی میں اسکول، طلباء کا ہوسٹل ار پچاس کیقریب گھر بھی واقع ہیں لیکن مقامی لوگوں کی کوششوں سے ان کو زیادہ تر نقصان نہیں ہوا ہے۔ کنداپور سے فائر بریگیڈ عملہ جائے حادثہ پر پہنچتے پہنچتے دو گھنٹے گذر گئے جس پر موقع پر موجود لوگوں نے سخت اعتراض جتایا اور عملہ اور مقامی لوگوں کے درمیان کچھ دیر کیلیے لفظی جنگ بھی چھڑ گئی۔
Share this post
