کاسرگوڈ 23 نومبر 2021 (فکوخبرنیوز/ذرائع) پیر کی رات دیر گئے کمبلے اریکاڈی میں ریت لے جانے والے ایک ٹپر کے کار سے ٹکرانے کے بعد کار میں سفر کر رہے چھ افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں محمد شریف (32)، ثانیہ (25)، عائشہ (55)، عیسان (4)، شیسین (4) اور لسین (2) شامل ہیں۔ زخمیوں کو کمبلے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریت لے جانے والا ٹپر ڈرائیور نے ٹپر پر قابو نہیں پاسکے۔ تصادم کا اثر اس قدر تھا کہ کار 20 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے باعث ہائی وے پر گاڑیوں کی آمدورفت کچھ دیر کے لیے متاثر ہوئی۔
Share this post
