کے ایس آر ٹی سی بس کے اوورٹیک کرنے پر نوجوانوں نے کیا بس ڈرائیو ر کو زدوکوب :  چار افراد گرفتار

بنٹوال 23/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  کے ایس آرٹی سی بس کے ڈرائیور کو زدوکوب کیے جانے کے معاملہ پر وٹال پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ متأثرہ ڈرائیور کی شناخت KA 19 F 3450  کے ڈرائیور چندرا شیکھر (47)  کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کنداپور سے بی سی روڈ کے ذریعہ میسور جانے والی سرکاری مانی جنکشن پر دوپہر 12;20کو پہنچی۔ یہاں سے روانہ ہوتے ہی تین افراد کو اس کو اوور ٹیک کرتے ہوئے اپنی دوپہیہ والی سواریاں بس کے آگے کھڑی کردیں جس کی وجہ سے بس کو مجبوراً روکنا پڑا۔ انہو ں نے ڈرائیور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے زدوکوب کیا اور گالیاں دیتے ہوئے دھمکیاں بھی دیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کی گاڑیوں کے بہت نزدیک سے بس کے اووٹیک کرنے کی وجہ سے انہوں نے بس ڈرائیور کی پٹائی کردی تھی۔ جب کنڈکٹر اور مسافروں نے مداخلت کی تو وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت شہاب الدین (22) محمد الیاس (24) عثمان اور جاسر (19) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ 

Share this post

Loading...