منگلورو 27؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) بی ایم ٹی سی (بنگلور) کے طرز پر کے ایس آر ٹی سی کو منگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ سے شہر کے لیے بسیں چلانے کا مشوہ ٹی ایم چیف سکریٹری وجئی بھاسکر نے دیا ہے۔ ایرپورٹ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد افسران سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے آر ٹی اے نے کے ایس آر ٹی سی کو ایرپورٹ سے منیپال کے لیے بسیں چلانے کی اجازت دی ہے جس پر جلد ہی عمل درآمد کیا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح منگلورو شہر اور دیگر علاقوں کے لیے بھی ایرپورٹ سے بسیں چلائی جانی چاہیے۔ بنگلور میں بی ایم ٹی سی انٹر نیشنل ایرپورٹ سے دیگر علاقوں کے لے بسیں چلاتی ہیں اور اسی طرز کو اپناتے ہوئے کے ایس آر ٹی سی بھی بسیں چلاسکتی ہیں۔ ااس کے بعد انہوں نے پاڈل میں زیر تعمیر ڈپٹی کمشنر کے دفتر کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے منگلورو پورٹ میں افسران کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں بھی کی جس کے بعد کہا کہ سال 2017-18میں 22پانی جہازوں کے ذریعہ 24,258سیاح اس پورٹ پر پہنچ چکے ہیں۔
Share this post
