سپلیمنٹری امتحانات کے دوران کے ایس آر ٹی سی بس کی جانب سے پی یو سی طلباء کے لئے مفت سرویس

  بنگلورو 05 ستمبر 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) کےایس آرٹی سی بس کی جانب سے دسویں کے امتحانات کے لئے مفت سرویس کا انتظام کیا گیا تھا جس کا طلبا نے بے حد فائدہ اٹھایا۔ کورورنا کے خوف کے درمیان ہوئے امتحانات میں اس سرویس سے طلبا کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرستوں نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اب  کے ایس آر ٹی سی نے پی یو سی کے سپلیمنٹری امتحانات کے لئے مفت بس سرویس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ضمنی امتحان 7 سے 19 ستمبر کے درمیان ہونا طئےہے۔
کے ایس آر ٹی سی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ طلبا کو فائدہ اٹھانے کے لئے داخلہ کارڈ تیار کرنے ہوں گے-

Share this post

Loading...