جون کے آخر تک طلباء کے لیے کے ایس آر ٹی سی بس کی مفت سرویس

 منگلور و18/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  کے ایس آر ٹی سی بس کے ذریعہ اسکول اور کالج پہنچنے والے طلباء کو کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ سرویس نے جون کے آخر تک مفت سرویس فراہم کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے لیے وہ اپنے پرانے پاس یا پھر اسکول کی آئی ڈی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ 
    چھٹیوں کے بعد اسکول اور کالجس کے دوبارہ کھلنے کے بعد کے ایس آر ٹی سی نے نئے بس پاس جاری نہیں کیے ہیں اور اس دوران طلباء کو اسکول اور کالجس میں پریشانی ضرور پیش آئے گی۔ ٹرانسپورٹ کمپنی نے طلباء کی سہولیات کے لیے پرانے پاس یا پھر اپنے اسکول یاکالج کا آئی ڈی دکھاکر مفت میں سفر کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ پتور کے کے ایس آٹی سی ڈویژن کنٹرولر نے کہا ہے کہ پرانے بس پاس موجود نہ ہونے کی صورت میں آئی ڈی کارڈ کا استعمال ممکن ہوسکے گا۔ 

Share this post

Loading...