کے ایس آر ٹی سی 22 ستمبر سے مہاراٹشرا کے لئے بحال کررہا ہے اپنی خدمات

بنگلورو 19 ستمبر 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹیشن کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) نے  اعلان کیا ہے کہ بین ریاستی خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کے ایک حصے کے طور پر 22 ستمبر سے مہاراشٹرا کے لئے نقل و حمل کی خدمات دوبارہ شروع ہوں گی۔ سرکاری بیان کے مطابق چونکہ لاک ڈاؤن میں نرمی پیدا کردی گئی ہے ، کے ایس آر ٹی سی 2020-09-22 سے ریاست مہاراشٹرا میں دوبارہ کام شروع کرے گی۔" مسافروں کی  تعداد پر منحصر ہے کہ خدمات بنگلور ، داونگیرہ ، منگلورو اور کرناٹک کے دیگر حصوں سے چلائی جائیں گی۔ تمام مسافروں کو ماسک پہننا پڑے گا اور وہ ٹکٹ آن لائن یا ایڈوانس ریزرویشن کاؤنٹر کے ذریعہ بک کرا سکتے ہیں۔ 

کے ایس آر ٹی سی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد 7 ستمبر سے گوا کے لئے دوبارہ اپنی خدمات بحال کرے گا۔  آندھرا پردیش کے لئے خدمات بھی دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔ ریاست نے اس سے قبل کوویڈ 19  کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے بین ریاستی خدمات بند کردی تھیں۔ بنگلورو ، میسورو ، کوڈاگو اور سولیا سے کیرالہ کے لئے خصوصی خدمات 25 اگست سے 6 ستمبر تک اونم کے دوران کھل گئیں تھیں۔

واضح رہے کہ وبائی مرض سے پہلے  کرناٹک سے روزانہ 2500 بسیں پڑوسی ریاستوں کے لئے چلتی تھیں۔ 

Share this post

Loading...