داونگیرہ 06؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) کے ایس آرٹی سی بس ڈرائیور کو ایک وائرل ویڈیو میں بس اسٹیرنگ پر ایک بندر کو بٹھاکر بس ڈرائیور کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کے ایس آر ٹی سی بس ڈرائیور کو ڈیوٹی سے برخاست کردیا گیا ہے اور ہوسکتا ہے کہ کے ایس آر ٹی سی اسے اپنی ڈیوٹی سے فارغ بھی کرے۔ اطلاعات کے مطابق یکم اکتوبر کو بس داونگیرہ سے برہماساگرجارہی تھی ۔ ایک ٹیچر کا بندر پھلانگ لگاتے ہوئے ڈرائیونگ وھیل پر جابیٹھا اور دس منٹ تک وہ وہیں بیٹھا رہا۔ کہا جارہا ہے کہ وہ بندر اسی ٹیچر کے ساتھ روزانہ سفر کرتا ہے۔ افسران کے مطابق بک ڈپو کے سیکوریٹری انسپکٹر کو تحقیقات کرنے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام نے کے ایس آر ٹی سی بس ڈرائیور پر لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی بات کہی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ایک جانور کو ڈرائیونگ وھیل پر بٹھانا خطرہ سے خالی نہیں اور کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
Share this post
