کے ایس آر ٹی سی بس راستے کنارے کھڑی لاری سے جاٹکرائی ،  ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد ہلاک ،  چھ زخمی

چکمنگلورو 24/ ستمبر2019(فکروخبر نیوز)  کے ایس آر ٹی سی بس کے راستے کنارے کھڑی لاری سے ٹکراؤ کی وجہ سے دو افراد کے موقعہئ واردات پر ہلاک اور چھ افراد کے شدید زخمی ہونے کی واردات کل رات پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت شراونا(40) ٹرک ڈرائیور اور روچیتا (22) مقیم بیلور تعلقہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ زخمیوں میں ایک سات سالہ لڑکا بھی ہے جسے ابتدائی علاج کے لیے چکمنگلور کے ضلعی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور اس کے بعد اسے شیموگہ منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے اہم شاہراہ 173کے کنارے اپنی لاری کھڑی کرنے کے بعد کین کی مدد سے ڈیزل ڈال رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار بس ٹرک سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا او ربعد میں موقعہئ واردات پر ہی اس نے دم توڑدیا۔ اسی طرح بس پر سوار روچیتا کو بھی شدید چوٹیں آئیں اور اس نے موقعہئ واردات پر اپنی آخری سانسیں لیں۔ سکرایا پٹنا پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 
 

Share this post

Loading...