کے ایس آر ٹی سی بس اور کار کے درمیان تصادم میں دو افراد ہلاک (مزید ساحلی خبریں)

جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے زخمی افراد کو اسپتال پہنچایا ۔حادثہ کی وجہ سے ٹرافک کا نظام بری طرح متأثر ہوا۔ اپنا انگڈی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسرا سڑک حادثہ کمٹہ تعلقہ کے برگی اہم شاہراہ 66پر آج صبح پیش آیا جہاں ایک لاری اور کار کے درمیان ہوئے بھیانک تصادم میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت مادھو نائک (37)مقیم سرسی اور اس کی بیوی رنجیتا نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگلور کی جانب جارہی ایک تیز رفتار کار مخالف سمت سے آرہی لاری سے ٹکراگئی جس وجہ سے کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جائے حادثہ پر موجود لوگوں کے مطابق اس بھیانک تصادم میں کار کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ کار ڈرائیور موقعۂ واردات پرہی ہلاک ہوگیا اور جبکہ اس کی بیوی منیپال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانس لی۔مہلوک میاں بیوی کا ایک بیٹا اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا جس کو منیپال اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گوکرن پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


ہار جھپٹنے والے دو لٹیرے پولس حراست میں 

منگلور 20؍ جون (فکروخبرنیوز) خواتین کے گلے سے ہار جھپٹ کر فرار ہونے والے دو اہم ملزمان کو اروا پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزمان کی شناخت روہت کمار بولار (26) اور پرجوال شیٹی (28) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔پولیس نے ان کے پاس سے ایک لاکھ ستر ہزار روپئے مالیت کے سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء بھی ضبط کرلی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 9؍ جون کو کوڈیکل علاقے میں پیش آئے ہار چھین کر فرارہونے کے معاملہ میں اروا پولیس تھانہ میں شکایت درج کی گئی ہے جس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی پولیس ٹیم نے کے بیجل کے ایس آر ٹی سی بس اڈے پر بنگلور جارہے مذکورہ دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ روہت کمار واردات کو انجام دیا کرتا تھا جبکہ اس کا ساتھی پرجوال اس معاملہ میں اس کی مدد کیا کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان دیگر کئی معاملات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ 


ڈرائیور نے مسافر سے کہا سیٹ بدل کر بیٹھو تو مسافر کے ہاتھوں بری طرح پٹنا پڑا

منگلور ؍ جون(فکروخبرنیوز) بس پر سوار ہونے کے بعد دوسری سیٹ پر بیٹھنے کی بات ایک مسافر کو اتنی ناگوار گذری کہ اس نے غصے میں بس ڈرائیور کو بری طرح زدوکوب کرتے ہوئے زخمی کردیا، اس سنگین واردات کی اطلاع فکروخبر کو مکا چیری نامی علاقے سے موصول ہوئی ہے ۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت نوین ڈیسوزا (24) جبکہ ملزم کی شناخت نثار (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراولی ٹراویلس کی بس روٹ نمبر 44 Aجو منگلور سے سومیشور جاتے ہوئے الال پہنچتی ہے۔ اس پر نثار نامی شخص مکا چیری سے سوار ہوا اور ڈرائیور کے عقب میں موجود سیٹ پر بیٹھ گیا ۔ جس پر ڈرائیور نے نثار کو دوسری سیٹ پر بیٹھنے کے لیے کہا جس سے ناراض نثار نے ڈرائیور کو برا بھلا کہا او رسومیشور میں بس سے اترگیا۔ جب بس دوبارہ منگلور سے مکا چیری پہنچی تو نثار نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ بس کو روکتے ہوئے بس ڈرائیور نوین کو بری طرح زدوکوب کیا۔ زخمی بس ڈرائیور کو منگلور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ الال پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ملزمین ابھی بھی پولیس کی گرفت سے دور ہیں۔ 


کاسرگوڈ : مندر میں پیش آئی لوٹ کی واردات 

کاسرگوڈ 20؍ جون (فکروخبرنیوز) یہاں کے کورا کوڈو شری درگا پرمیشوری مندر میں نامعلوم لٹیروں کی جانب سے مندر میں موجود تین ڈبیوں کی رقم لوٹ لیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چند نامعلوم لٹیرے کل صبح کے اوقات میں سیڑھی کے ذریعہ مندر کی چھت پر چڑھ گئے جہاں سے وہ مندر کے اندر پہنچ گئے اور وہاں موجود تین ڈبیوں میں موجود رقم لے کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ چوری شدہ ڈبیوں میں موجود رقم کے بارے میں تفصیلات نہیں ملی ہے تاہم عوام کا ماننا ہے اس میں لوگ دل کھول کر اپنے عطیات ڈالا کرتے تھے جس کو دیکھتے ہوئے چوروں نے ان پر ہاتھ صاف کیا ہے۔ اس واردات کے منظر عام پرپولیس افسران اور فنگر پرنٹس ماہرین اورڈاگ اسکواڈ نے جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Share this post

Loading...