کاسرگوڈ 12 فروری 2022(فکروخبرنیوز/ذِرائع) کے ایس آر ٹی سی بس اور ایمبولنس کے درمیان پیش آئے تصادم میں پچاس سالہ مریض کی موت واقع ہوگئی۔ مہلوک کی شناخت سائی بابا کے طور پر ہوئی ہے جو پرموڈ پوسٹ آفس میں پوسٹ مین تھا۔ یہ حادثہ کنہانگڑ کے ٹی بی روڈ پر پیش آیا۔
سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں کمبلے کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے انہیں پریارام میڈیکل کالج منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مریض کو ایمبولینس میں پریارام میڈیکل کالج منتقل کیا جا رہا تھا۔
اگرچہ حادثے کے بعد سائی بابا کو فوری طور پر ضلع اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ بچ نہیں سکا۔ اس واقعے میں اس کے ساتھ موجود کیشوا زخمی ہو گیا۔ وہ ہسپتال میں داخل ہے۔
ہوسادرگہ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
