تینگن گنڈی سمندر میں مچھلی شکار کشتی ڈوبنے سے لاکھوں مالیت کا نقصان:کوئی جانی نقصان نہیں(مزید ساحلی خبریں)

واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد بندرگاہ اور ساحل پر سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے۔ لوگوں نے رسی کی مدد سے کشتی کو پار لگانے کی بڑی کوششیں کیں لیکن اس کے باوجود کامیابی ہاتھ نہیں آئی۔ سمندر میں پھنسی اس کشتی کو نکالنے کے لیے بندرگاہ پر لنگر انداز کئی کشتیاں بھی آگے بڑھیں ۔ بڑی کوششوں کے بعد بھی کشتی کو بندرگاہ لانے میں کامیاب نہیں ہوئے بالآخر سمندر ی لہروں کے تھپیڑوں نے کشتی کو کافی نقصان پہنچایااور اس واقعہ میں تقریباً پانچ لاکھ روپئے کا نقصان پہنچا ہے۔ 


بنٹوال میں چوری کی واردات ، پچیس ہزار کی مالیت پر ہاتھ صاف 

بنٹوال 27؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) شہر کے ایک گھرمیں سونے اور نقدی جس کی مالیت پیس ہزار روپئے بتائی جارہی ہے لوٹ لیے جانے کی واردات دو دن قبل پیش آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مارلا نامی خاتون گھر میں اکیلی گھر میں تھی، اس کے اکیلے پن کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے چور گھر کے اندر داخل ہوئے اور قیمتی سامان پر ہاتھ صاف کیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ واردات کے انجام دہی کے وقت مذکورہ خاتون سوررہی تھی اورلٹیروں کی جانب سے واردات کی انجام دہی کے متعلق اس کو پتہ بھی نہیں چلا۔ دوسرے روز خاتون نے الماری میں زیورات نہ پانے کے بعد فوری طور پر پولیس کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ فنگرس پرنٹس ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ نے جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بنٹوال پولیس تھانہ کے اے ایس پی راہل کمار اور دیگر اہلکاروں نے جائے واردات کا معائنہ کیا ۔ تحقیقات جاری ہیں۔ 

Share this post

Loading...