کوٹیشور مندر میں چالیس لاکھ مالیت کا سرقہ

لٹیرے کھڑکی کے سلاخوں کو گیس کٹر سے کٹ کر کے اندر داخل ہوئے اور لاکر کا دروازہ بھی گیس کٹر کی مدد سے کاٹ کر اندرموجود زیورات کو لوٹنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ سرقہ کرلیے جانے کا معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب مندر کا ایک بھکت پوجا کے لیے مندر آیا ، انہوں نے فوری طور پر مندر کے انتظامیہ کو فون کرکے پولیس کو خبر دی ۔ تحقیقات پولس ٹیم اورڈاگ اسکواڈ نے فوری موقع واردات پرپہنچ کر معائنہ کیا مگر پولیس لٹیروں کے سلسلہ میں زیادہ تفصیلات حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مقامی چند باشندوں کا اس میں ہاتھ ہوسکتا ہے ۔ کنداپو رپولیس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ 

bhatakal

Share this post

Loading...