اس طرح کے حالیہ ایک معاملہ میں ایک طالبِ علم اس طرح کی بدفعلی کی ناکام کوشش کے بعد پوری طرح ہراساں نظرآرہا ہے ۔ پولس تھانے میں معاملہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔ ملزم اُستاد کی شناخت موھن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ طلباء نے احتجاجی دھرنے کے دوران ملزم اُستاد کو تبادلہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس سلسلہ میں ٹھوس اقدامات کرکے ملزم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔اس سلسلہ میں جب آئی ٹی آئی کالج کے پرنسپال سے سوال کیا گیا تو ان کا کہناہے کہ مذکورہ ملزم اُستاد گذشتہ چھ سالوں سے یہاں تربیت کے لیے تعینات ہے مگر اس سلسلہ میں کوئی بھی ان کو شکایت موصول نہیں ہوئی ، فی الحال امتحانات کی وجہ سے اساتذہ شہر سے باہر ہیں ان کے آنے کے بعد ہی تحقیقات کی جاسکتی ہے ، اس بیچ طلباء نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ تربیت کے لیے سرکار کی جانب سے دی گئی سواری کے آمدو رفت کے لیے طلباء سے ہی پٹرول اور ڈیژل اور دیگر اخراجات کے لیے روپئے وصولے جاتے ہیں۔
ذہنی معذور طالبہ کی عصمت دری کے ملزم کو عمرقید کی سزا
منگلور 25نومبر (فکروخبرنیوز ) گذشتہ دیڑھ سال پہلے پیش آئے ذہنی معذور طالبہ کی عصمت دری کے معاملہ میں یہاں کی سیشن عدالت نے ملزم کو عمرقید کی سزا سنائی ہے ۔ اس معاملہ میں ’’سندرا ‘‘(50) نامی ملزم کو خاطی قرار دیتے ہوئے دکشن کنڑا ضلع پرنسپال اور سیشن عدالت کی جج اُما اے جی ، اور پوسکو اسپیشل کورٹ نے کل پیر کو یہ عمرقید کی سزا سنائی ہے ۔ ملحوظ رہے کہ ملزم پر یہ الزام ثابت ہوا ہے کہ وہ ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ دیڑھ ماہ تک اپنے گھر جو کپے دپادومیں ہے ، عصمت دری کرتار ہا۔ اس معاملہ جملہ 16گواہوں کی گواہی بشمول متاثرہ لڑکی کے محفوظ کرلیا گیا تھا، میڈیکل رپورٹس کے لیے وینلاک اسپتال کے ڈاکٹر جیکنتا ڈیسوزا نے چیک اپ کیا تھا۔
Share this post
