برہماور 21؍جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) انل کمار شیٹی نامی شخص کی جانب سے ریاستی وزیر کوٹا سرینواس پجاری کے خلاف فیس بک پر غلط معلومات شائع کرنے پر کوٹا پولیس تھانہ میں وزیر کے حامیوں نے معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
مذکورہ شخص نے اپنے فیس بک پر الزام عائد کیا ہےکہ زیرو فیصد پر قرض کے لیے منظور ہوئے پچاس کروڑ روپئے کے سلسلہ میں مذکورہ وزیر نے ذات پات کی سیاست کی ہے۔
ملزم نے اس پر صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا فیس بک اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا تھا اور اب وہ پوسٹ نکالی بھی جاچکی ہے۔ ملزم نے مذکورہ وزیر کے حامیوں سے معافی بھی مانگی ہے جب انہوں نے اس پوسٹ کے تعلق سے اس سے پوچھ تاچھ کی تھی۔
Share this post
