کنداپور26 مئی2021(فکروخبرنیوز) وزیر کوٹا سرینواس پوجاری نے آج ریاستی حکومت کے کوویڈ 19 وبائی بیماری سے نمٹنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں قیادت میں تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔
کوٹا نے کہا کہ وزیر اعلی بی ایس یدیورپا بہت موثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔ ریاست کے عوام اور سیاسی نمائندے ان کے کام پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہم سبھی اجتماعی طور پر وزیر اعلی کے ساتھ مل کر ان کے احکامات اور ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کرناٹک کو کورونا سے پاک بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ باتیں اپندہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہیں۔ یاد رہے کہ آج بیندور کے حلقہ میں پجاری کوویڈ 19 ٹاسک فورس کے ذریعہ کئے گئے کام کا معائنہ کرنے کے لیے آئے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر ضلع میں بلیک فنگس کے معاملات کا مفت علاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف گرام پنچایتوں کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کرنے کا اختیار فراہم کیا گیا ہے۔ وہ کوویڈ 19 مریضوں کو میڈیکل تک لے جانے والی گاڑیاں بھی خرید سکتے ہیں۔ چونکہ پنچایت کے نمائندے بھی ٹاسک فورس کے ممبر ہیں ان کو بھی ویکسین لگوانے کا مطالبہ روز بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان مکانوں کو 5 ہزار روپئے کی منظوری دی ہے جو بارش کی وجہ سے ڈوب گئے ہیں۔ جن مکانات کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے ان کے لئے حکومت 5 لاکھ روپے بطور معاوضہ فراہم کرے گی۔ اگر مناسب دستاویزات پیش کی گئیں تو ابتدائی طور پر 1 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ وزیر نے کہا کہ قسطوں میں چار لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
Share this post
