سواریوں کے پریشانیاں کھڑی کرنے والے شخص کو کوٹا پولیس نے کیا گرفتار

 

کنداپور 12؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) اہم شاہراہ 66پر سواریوں کے لیے پریشانیاں کھڑی والے طریقے پر پیدل چلنے والے شخص کو کوٹا پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق اڈپی ضلع کی ڈپٹی کمشنر ہیبشیبا رانی اور ایس پی نشا اپنے گاڑیوں پر اڈپی سے کنداپور جارہے تھے۔ جب یہ لوگ تھیکیٹے پہنچے تو انہو ں نے سڑک پر ایک شخص کو سواریوں کے لیے پریشانی کھڑے والے طریقہ پر چلتے ہوئے دیکھا۔ اور فوری طور پر کوٹا پولیس کو اس کی جانکاری دی۔ اس شخص نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن کوٹا پولیس اسے حراست میں لینے میں کامیاب رہی۔ یہ واقعہ کل رات پاؤنے آٹھ بجے پیش آیا۔خبروں کے مطابق پیدل چلنے والے شخص پرمانندا نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اسپتال سے آرہا تھا۔ جیسے ہی میں تھیکیٹے میں بس سے اتر تو اس کے بعد مجھے کچھ نہیں سوجھا۔ 
اس معاملہ پر ڈپٹی کمشنر نے اپنی رکھتے ہوئے کہا کہ ہم اہم شاہراہ 66پر کولور جارہے تھے۔ ایک شخص درمیان سڑک سے گاڑیوں کے لیے پریشانیاں کھڑی کرتے ہوئے چل رہا تھا ۔ ہم نے دیکھ کر اپنی گاڑی روک لی اور فوری طور پر کوٹا پولیس سے رابطہ کرکے اسے حراست میں لینے کے لیے کہا ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا ہے۔

Share this post

Loading...