کوٹا 06؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز) سبزیوں سے لدی ایک پک اپ حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے۔ یہ حادثہ آج صبح اہم شاہراہ 66 پر راجا لکشمی آڈیٹوریم کے سامنے اس وقت آیا جب ایک تیز رفتار پک اپ بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
سبزیوں سے لدی یہ پک اپ بیجا پور سے منگلورو کی طرف جا رہی تھی کہ سڑک کے کنارے کھمبے سے ٹکرا گئی اور پھر الٹ گئی۔ کلینر جو شدید زخمی ہوا تھا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اس کی شناخت مہاراشٹر کے سانگلی کے دنیش چندر شیکھر منچڑی (20) کے طور پر ہوئی ہے۔ کوٹا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
