کوپل 24 جولائی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کے کوپل ضلع کے بھاناپور میں ہفتہ کی آدھی رات کو ایس یو وی کے ایک نامعلوم گاڑی سے ٹکرانے کے بعد کم از کم پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بنل گاؤں کے کوپڈ خاندان کے نو افراد سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد کوپل سے اسکارپیو میں واپس آرہے تھے۔
مرنے والوں کی شناخت دیوپا کوپڈ (60)، گریجما کوپڈ (55)، بِنال گاؤں کے پرووا بھیمپا (25) کے طور پر کی گئی ہے۔ تیما پور گاؤں کی شانتمما ہنومپا (35) ہرلاپور گاؤں کی کستوری ناگپا (25)۔
زخمیوں کو کوکنور اور کوپل کے سرکاری اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
کوپل کے ایس پی ارونانگشو گری نے کہا کہ پولیس حادثے کی تفصیلات جمع کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری گاڑی کا ایک فاضل حصہ موقع پر ملا ہے۔ شبہ ہے کہ کوئی لاری یا ٹپر اسکارپیو سے ٹکرا گیا ہے۔ ہم ٹول گیٹ کے اہلکاروں اور کوپل اور پڑوسی اضلاع کی نائٹ ڈیوٹی پولیس کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔
Share this post
