بھٹکل، 06 جون 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کونکن ریلوے ٹریک پر بجلی کے کام کے تعلق سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ کام دسمبر کے آخر میں مکمل ہوجائے گا اور اسی مہینے الیکٹرک مسافر ٹرین خدمات کا آغاز کیا جاسکے گا۔ مہاراشٹر کے روہا اور منگلورو کے قریب ٹھوکور سے 741 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک کی بجلی کا کام 2017 میں شروع ہوا جس کی تخمینی لاگت 1100 کروڑ روپے ہے۔ روہا اور رتناگری کے درمیان اور ٹھوکور اور کاروار کے مابین بجلی کے کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس وقت رتناگری سے کاروار تک 300 کلومیٹر طویل مسافت پر کام جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس لائن پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکے ہیں۔روہا سے ممبئی سی ایس ٹی جانے والی پٹری وسطی ریلوے کے تحت آتی ہیں اور پہلے ہی بجلی بن چکی ہیں۔فی الحال کونکن ریلوے کارپوریشن لمیٹڈ ایندھن کے لئے سالانہ تقریبا 300 کروڑ روپے ادا کرتا ہے۔ بجلی کے بعد کارپوریشن میں تقریبا 100 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔
ذرائع: ادیا وانی
Share this post
