کونکن ریلوے نے مینگلور سنٹرل - مڈگاؤں جنکشن ٹرین میں کوچز کا کیا اضافہ

konkan railway,

اڈپی 09؍نومبر2023 (فکروخبرنیوز) کونکن ریلوے نے منگلور سنٹرل اور مڈگاؤں جنکشن کے درمیان روزانہ چلنے والی مسافر ٹرین سروس میں جنرل کوچوں کا اضافہ کردیا ہے جو 5 نومبر سے لاگو ہوچکا ہے۔

خبروں کے مطابق مذکورہ ٹرین میں اب دو اضافی جنرل کوچوں کو مستقل طور پر اضافہ کیا گیا ہے جس سے مسافروں کو سفر کرنے میں آسانی ہوگی اور بھیڑ بھی کم ہوگی۔

کونکن ریلوے کے بیان کے مطابق یہ ٹرین پہلے 14 جنرل کوچز اور دو ایس ایل آر کوچز کے ساتھ چلتی تھی، اب کل 18 بوگیوں کے ساتھ چلائے گی، جن میں 16 جنرل کوچز اور دو کوچز شامل ہیں۔

کونکن ریلوے نے بتایا کہ 10 نومبر کو رتناگیری اور ویبھاواڑی روڈ کے درمیان درستگی کے کام کی وجہ سے کئی ٹرینوں کی آمد و رفت میں کچھ رکاوٹیں آئیں گی۔

Share this post

Loading...