گذشتہ کئی دنوں سے فون پر ہوئی بات چیت سے پریشان پجاری کی بیوی منگلما نے پولس تھانے میں کیس درج کیا تھا۔ کیس درج کرنے کے بعد پولس کے اشاروں پر اور بلیک میل کرنے والے کی ہدایت پر10لاکھ روپئے ادا کرنے پر منظوری لے لی گئی ۔ اور پھر ملزمین کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ شہر کے ماستی کٹے کے قریب پارک کی گئی ایک سوار ی میں روپئے رکھ کر واپس چلے جائیں۔ اسی پر کارروائی کرتے ہوئے منگلما نے روپئے مذکورہ سوار ی پر رکھ دی اور واپس لوٹ گئی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد یہاں دو بائیک سوار جب اس روپئے کو لینے پہنچے تو آؤٹ یونیفار م میں موجود پولس نے فوری ملزموں کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ۔
Share this post
