کولور مندر کی عطیہ ڈبی میں بڑی مقدار میں منسوخ شدہ پانچ سو اورایک ہزار کے نوٹس برآمد

اڈپی 06؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹوں کی منسوخ پر دو سال گذرنے کے باوجود کولور مندر کی عطیہ ڈبی میں برابر منسوخ شدہ نوٹ مل رہے ہیں۔ کولور موکامبیکا مندر کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان نوٹوں کی گنتی کی جائے۔ بتایا جارہا ہے کہ عطیہ ڈبی میں ڈالے گئے نوٹوں میں بڑی مقدار پانچ سواور ایک ہزار کے منسوخ شدہ نوٹوں کی ہے۔ اس کے علاوہ ڈبی میں ڈالر ، سونا اور چاندی کی اشیاء میں ملی ہیں۔ انتظامیہ اس بات کو لے کر کافی پریشان ہیں کہ ڈبی میں عطیہ کے طور پر ملے ان منسوخ شدہ نوٹوں کو کیسے بدلا جائے۔ مندر کے انتظامی ممبر ایچ ہالاپا نے کہا کہ عطیہ ڈبی میں برآمد نوٹوں کو بدلنے کے لیے حکومت کو اقدامات کرنے چاہیے۔

Share this post

Loading...