کولور جانے والی بس حادثہ کا شکار، چھ افراد زخمی ، دو کی حالت نازک

kundapua, accident, kundapur accident, accident in kollor road,

کنداپور 12 جنوری 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) سگندور سے کولور جانے والی ایک پرائیویٹ بس میں سفر کرنے والے چھ مسافر سڑک حادثے میں زخمی ہوئے- حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس منگل کی شام کولور کے ڈالی کے قریب ایک موڑ پر الٹ گئی۔ زخمی افراد کی شناخت شملما (48) اور روپا (49) کے طور پر کی ہے۔ شملما کو وینلاک سرکاری ضلع اسپتال مینگلورو منتقل کیا گیا ہے، جب کہ روپا کو کستوربا اسپتال منی پال میں داخل کرایا گیا ہے۔باقی چار زخمیوں میں شنکرپا (50)، رتھنما (52)، وینکٹامنا (45) اور چندرکلا (42) ہیں، سبھی کولار ضلع کے رہنے والے ہیں۔ انہیں کنداپور کے تعلقہ سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔زخمی ہونے والے سبھی اس ٹیم کا حصہ تھے جو کولار سے کولور کی یاترا پر تھے۔ کولور جانے سے پہلے وہ سگندور میں سری چوڈیشوری مندر گئے تھے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مقامی لوگوں نے کولور پولیس کی مدد کی۔ کولور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ناصر حسین نے اخباری نمائندں کو بتایا کہ بس کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

Share this post

Loading...