ہندو مسلم بھائی چارگی کی اعلیٰ مثال ،  دونوں فرقوں نے سرکاری اراضی پر شاپنگ کامپلیکس کی تعمیر کے لیے رکھا سنگِ بنیاد

کولار 05/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  ملک بھر میں ہندو مسلم بھائی چارگی کی جس طرح کی مثالیں ماضی میں ملتی تھیں اب خال خال ہی نظر آتی ہیں۔ حالات اس طرح پیدا ہوگئے ہیں کہ اس کے بارے میں سوچنا بھی فضول لگتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بعض ایسے علاقے اب بھی موجود ہیں جہاں سالوں سے چلی آرہی بھائی چارگی ابھی بھی برقرار ہے۔ کولار کے کیالنور دیہات میں ایک اراضی تین حصوں میں تقسیم کی گئی تھی۔ ایک حصہ مسلمانوں کو، دوسرا ہندو فرقہ اور تیسرا حصہ پنچایت کو دیا گیا تھا۔ اس اراضی پر اب دونوں فرقے کے لوگوں نے ایک شاپنگ کامپلیکس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس کے لیے اقدامات کرتے ہوئے آج اس کی سنگِ بنیاد رکھی گئی۔ مندر کے پجاری میں اپنے انداز میں اس کی بنیاد رکھی تو مسجد کے امام صاحب نے دعا کے ساتھ اس کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس بھائی چارگی کے اقدام پر ہر طرف سے دونوں فرقہ کے لوگوں کو مبارکبادی پیش کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ عمل ہر علاقہ والے کے لیے ایک قابلِ تقلید ہے۔ 

Share this post

Loading...