کولار 24/ ستمبر2019(فکروخبر نیوز) شہر میں کل ہوئی بارش سے ندی نالے بھر گئے اور عوام اپنے گھروں ہی میں محصور ہوکر رہ گئے گویا عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ کئی سالوں کے بعد موسلادھار بارش کو دیکھ کر کسانوں کے ساتھ ساتھ افسران کے چہرے پر بھی خوشی کے آثار نظر آنے لگے۔ جہاں عوام پینے کے پانی کو ترس رہی تھی وہیں اب بارش سے ان کی خوشیوں کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ ذرائع کے مطابق یہاں کے عوام کو اکثر پانی کی قلت کی شکایت رہتی تھی اب اس برسات سے زراعت، مویشیوں کو پانی اور چارہ بھی ملے گا۔ اس طرح کے دو تین برسات ہوئے تو یہاں ایک سال پانی کی قلت نہیں رہے گی۔ بھاری بارش سے نالوں کی گندگی بھی سامنے آئی۔ کہا جارہا ہے کہ جب بھی برسات ہوتی ہے تو راستے اور نالے ایک ہوجاتے ہیں، بچوں اور اسکول کے طلباء کو کئی دشواریاں پیش آتی ہیں۔ عوام نے ڈی سی سے مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے پہلے شہر میں نالوں کی صفائی کی جائے تاکہ برسات ہوئی تو پانی راست نالوں کے ذریعہ چلاجائے ورنہ مکانوں میں گھس جائے گا اور عوام کئی مصیبتوں کا شکار ہوجائیں گے۔
Share this post
