بھٹکل : 12اگست 2021 (فکروخبر نیوز)ریاست مہاراشٹرا کے خطہ کوکن میں گزشتہ مہینہ سیلاب کے بعد مچی تباہی کے بعد وہاں کے کئی علاقوں میں زندگی اب بھی پٹری پر نہیں لوٹی ہے ، مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے ان افراد کی بازآبادکاری کے لئے کام کئے جا رہے ہیں ، مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے ایک وفد نے بھی ان علاقوں کا دورہ کر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں کی فعال تنظیم انجمن دردمندان تعلیم وترقی سے مربوط ہو کر امدادی کام انجام دیا تھا ، اور گزشتہ ہفتہ جمعہ مساجد کے باہر چادر وصولی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں یہاں کی عوام نے دل کھول کر تعاون کیا تھا اور اب تنظیم نے گھر گھر وصولی کی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے ، اور اس کے لئے ۱۴ اور ۱۵ اگست دو دن پورے بھٹکل میں وصولی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے
تفصیلی خبر کے لئے دیکھیں تنظیم کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس کی ویڈیو
Share this post
