کوکن سیلاب متأثرین کے لیے فی الفور امداد کی اپیل

بھٹکل 25؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) مہاراشٹرا کے علاقے کوکن میں آئے سیلاب کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ متأثر ہوئے ہیں، ان کے گھروں میں پانی بھرنے سے گھر کی ضروری اشیاء پانی کی نذ ہوگئیں، انہیں اب مختلف چیزوں کی ضرورت ہے۔ فی الفور کچھ ضروری اشیاء ان تک پہنچانا انسانی فریضہ ہے۔ اسی جذبہ کے تحت بھٹکل کے مختلف وھاٹس اپ گروپ میں ایک اعلان نشر کیا جارہا ہے  جس میں کچھ علماء کرام کے نمبرات دئیے گئے ہیں جن کے پاس استطاعت بھر اپنی امداد پہنچاسکتے ہیں۔ ایک ذمہ دار نے فکروخبر کو بتایا کہ یہ امداد فوری طور پر کی جارہی ہے اور ہم نے اعلان کے اخر میں اس بات کی وضاحت بھی کی ہے۔  اعلان کے آخر میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے یہ امداد ایمرجنسی کے طور پر مستحقین کو فراہم کی جارہی ہے۔ باقی ان شاء اللہ شہر کے معتبر ادارے اس سلسلہ میں کارروائی کو آگے بڑھانے کی بات بھی درج ہے۔ 

اعلان ہو بہو آپ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ 

اہم ترین اعلان برائے بھٹکل
مہاراشٹرا کے کوکن علاقے کی سیلابی صورت حال کے مد نظر انسانی بنیادوں پر ہنگامی طور پر کام کرنے کے لیے مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہے جس کے لیے نیچے دیے گئے نمبرات پر رابطہ کرنے کی آپ حضرات سے پر خلوص درخواست ہے:- 
گھریلو برتن (ایک فیملی کے لیے نئے برتن کا سیٹ خرید کر یا اپنے گھر کے زائد برتن کا ایک فیملی کے لیے سیٹ بنا کر مثلا پانچ چھ پلیٹ، تین چار پیالے، دو چار چمچے، دو تین گلاس یا اس کی رقم میں تعاون کرکے آپ اس کار خیر میں شریک ہوسکتے ہیں، ایک سیٹ : 1100 روپئے   چھوٹے چولہے کے ساتھ 2100 روپئے اور بڑے چولہے کے ساتھ  2600 روپئے۔ رابطہ نمبر :  مولانا امین رکن الدین 9886529695 /9886751925
لائٹ بلب و فین 
اس کے لیے فی گھر 2000 روپئے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ( تعاون کرنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں: مولانا شریح کوبٹے  9538381593/ مولوی عمیر کولا 9739524111

راشن (ایک راشن کٹ 1000 روپیے، اپنے اپنے طور پر حصے لے کر اس میں شریک ہوسکتے ہیں، اس میں تعاون کرنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں: مولانا شمویل موٹیا 9886119113/ مولانا حاذق منیری 8884555010
پانی (پانی کی بوتلیں فراہم کریں، اس کے لیے رابطہ کریں : مولانا ارشاد نائیطے 9886845273/ مولوی عبد القوی صدیقہ 8861071250

مالی تعاون Google Pay پر کرنے کے لیے نمبر :- 919886221220+  919739524111+

ان چیزوں کو پہنچانے کی جگہ:- 
کپڑا بینک اولڈ شفا ہاسپٹل شفا کراس بھٹکل

نوٹ : فی الحال ایمرجینسی کے طور پر یہ امداد فراہم کی جا رہی ہے، باقی ان شاء اللہ ہمارے شہر کے معتبر ادارے اس سلسلہ میں مزید کارروائی کو آگے بڑھائیں گے۔

Share this post

Loading...