سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر واپس لوٹا جماعت المسلمین منکی کا وفد ، کار خیر میں حصہ لینے والے مقامی لوگوں کا ادا کیا شکریہ

بھٹکل : 17اگست 2021(فکروخبرنیوز) گزشتہ مہینہ مہاراشٹرا کے کوکن سمیت اترا کنڑا ضلع ممیں سیلاب متاثرین کی راحت رسانی اور ان کی بازآبادکاری کے لئے ملی اور سماجی تنظیمیں مسلسل کوشاں ہیں ، سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر ان کی حتی المقدور مدد کی کوشش کی جا رہی ہے ، پچھلے دنوں مرکزی جماعت المسلمین منکی کا امدادی وفد چیپلون، مہاڑ و اطراف کے دیہاتوں سمیت اترا کنڑا ضلع  کے انکولہ تعلقہ کے اگرگون وغیرہ میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لئے روانہ ہو گیا تھا ،وفد نے وہاں پہونچ کر صورتحال کا جائزہ لیا ، اور متاثرین کے مابین امدادی رقوم بھی تقسیم کی ۔

مرکزی جماعت المسلمیں منکی کی اپیل کے ساتھ ہی ہمیشہ کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے مقامی لوگوں نے اپنا بھر پور تعاون پیش کیا ، ساتھ ہی منکی کی خلیجی جماعتوں نے بھی اپنا بھی دست تعاون درازکیا جس سے ایک خطیر رقم جمع ہوئی جو سیلاب متاثرین کی ضروریات کو پوری کرنے کا ذریعہ بنی ، اس پر مرکزی ادارہ جماعت المسلمین منکی نے سبھوں کا شکریہ بھی ادا کیا

وفد کے مطابق ایسی بہت ساری تنظیمیں ہیں جو ان کے لئے راشن اور کھانے پینے کی اشیاء کا انتظام کر رہی ہیں لیکن وہاں کے لوگوں کو نقدرقم کی ضرورت تھی جس سے وہ اپنی زندگی پٹری پر لا سکیں، اسی کے پیش نظر انہوں نے متاثرین کے مابین امدادی رقوم تقسیم کی جس پر متاثرین نے ان کا شکریہ ادا کیا اور دعاووں سے بھی نوازا

بتادیں کہ اس وفد میں جناب حسن باپو حسن باپا ۔ نائب صدر مرکزی جماعت المسلمین منکی ، مولانا شکیل احمد سکری ۔ قاضی و خطیب مرکزی جماعت المسلمین و مہتمم مدرسہ رحمانیہ منکی،جناب حافظ محمد علی شریف۔ جنرل سیکریٹری منکی کمیونٹی مسقط ، مولانا مذکر کٹنگیری ۔ رکن انتظامیہ مرکزی جماعت المسلمین منکی ، جناب خلیق الزمان کٹنگیری  ۔ رکن انتظامیہ مرکزی جماعت المسلمین منکی ، مولانا عرفات صاحبحاجیکا ، عبدالرشید صاحب ، جناب حسن باپو عرفان، جناب کڑپاڑی نثار اورجناب حافظ غزالی موجود تھے

 

Share this post

Loading...