کوڈوا برادری کے خلاف تبصرہ پر سابق سی ایم سدارامیا کے خلاف دوسرا معاملہ درج

بنگلورو12؍جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) سابق سی ایم سدارمامیا کے خلاف ایک نئی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس سے قبل کوڈوا برادری کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پر مغربی گھاٹ ٹاسک فورس کے صدر روی کشلپا نے ان کے خلاف میڈیکری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ اب سابق زیڈ پی کانتی ستیش کے ذریعہ ویراجپیٹ پولیس اسٹیشن میں ایک نئی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سدارمامیا نے ایک ٹویٹ میں اور ایک عوامی تقریب میں دعوی کیا کہ کوڈاوس‘گائے کا گوشت کھانے والے ہیں‘ اور اس سے برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، جس کے بعد ستیش نے شکایت درج کروائی۔ دونوں ایف آئی آرز کو میسورو کے اشوک پورم پولیس اسٹیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ چونکہ شکایت کنندہ نے بتایا کہ سدارمامیا نے میسورو میں ایک تقریب میں یہ بیان دیا ہے، لہذا ایف آئی آر کو میسورو پولیس اسٹیشن میں منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سدارمامیا سے معافی نہیں چاہتے۔ ہم قانونی طور پر اس کا مقابلہ کریں گے۔

Share this post

Loading...