کوڈگو : گولی مار کر ایک شخص کا قتل کرنے کے بعد حالات کشیدہ (مزید ساحلی خبریں)

فکروخبر کے مطابق کل صبح شیکھر اپنی کار لے کر عبدالرب کے سرویس اسٹیشن پہنچا اور وقت پر کار سرویس کرنے کی بات کہی۔ جب شیکھر چند گھنٹوں بعد واپس آیا تو اپنی گاڑی کو اسی حالت میں دیکھتے ہوئے آگ بگولہ ہوگیا اور عبدالرب کو گالیاں دینا شروع کیا۔ شروع میں عبدالرب نے اسے کسی طرح خاموش کرنے کی کوشش لیکن شیکھر باز نہیں آیا ۔ جب شیکھر حد سے تجاوز کرنے لگا تو عبدالرب نے اپنی لائسنس والی بندوق سے شیکھر پر گولیاں چلائیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ شیکھر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ واقعہ کی خبر ملتے ہوئے کثیر تعداد میں لوگ سرویس اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئے اور اس پر پتھراؤ کرتے ہوئے ملزم کو جلد سے جلد حراست میں لینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے فوری حرکت کرتے ہوئے ملزم ،اس کے بھائی اور بیوی کوبھی گرفتار کیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


ٹیمپو اسکوٹر سے ٹکرائی ، اسکوٹر مالک نے شرپسندوں کی ٹولی کے ساتھ ٹیمپو پر کیا حملہ 

کئی افراد زخمی ، دو ملزمان پولیس حراست میں 

بنٹوال 11؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) بنگلور سے منگلور جارہی ایک ٹیمپو اسکوٹر سے ٹکرانے کے بعد ناراض اسکوٹر سوار نے شرپسندوں کی ایک ٹولی کے ساتھ مل کر ٹیمپو پر حملہ کیے جانے کی سنگین واردات تعلقہ کے کلڑکا علاقے میں منظر عام پر آئی ہے۔بنٹوال پولیس نے حملہ آوروں میں سے یوگیش اور کرن کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق کلڑکا سے بتایا جارہا ہے ۔ فکروخبر کوملی اطلاعات کے مطابق بنگلور سے تعلق رکھنے والے چند لوگ ٹیمپو ٹراویلر کے ذریعہ منگلور جارہے تھے ، اس دوران ان کی سواری ایک ایکٹیوا اسکوٹر سے جاٹکراگئی ۔ اس بات سے ناراض ایکٹیوا سوار نے شرپسندوں کی ایک گروہ کے ساتھ ٹیمپو کا پیچھا کیا اور نراہا پروتا نامی علاقے کے قریب پہنچتے ہی ٹیمپو پر حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے ٹیمپو پر سوار افراد میں خواتین سمیت بچوں پر بھی حملہ کیا ہے ۔ زخمیوں کو بی سی روڈ پر واقع ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔


مونیکا گوردے کے قاتل نے کیے کئی انکشافات 

ملزم نے مونیکا کا تکیہ کی مد د سے گلا گھونٹ کر قتل کیا 

پنجی 11؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) مونیکا گوردے کے قتل کے الزام میں بنگلور سے حراست میں لیے گئے ملزم راجکمار سنگھ نے گوا پولیس کے سامنے کئی انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ برہنہ حالت میں اس کی تصویر کھینچ کر اسے بلیک کرنے کے لیے اس نے یہ سب کچھ کیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق رات کے اوقات اپنے ناپاک ارادے سے ملزم مونیکا کے گھر گھس آیا اور اس کے ہاتھ اور پیر باندھ دئیے اور اس کے ساتھ بدکاری کی ۔ ملزم نے یہ بھی خلاصہ کیا ہے کہ بدکاری کے بعد تکیہ کی ذریعہ اس کا گلا گھونٹا۔ اوراس نے یہ محسوس کیا کہ مونیکا بے ہوش ہوگئی ہے۔ اس نے کچن میں جاکر دو انڈے ابال لائے اور مونیکا کو کھلانے کی کوشش کی لیکن وہ ہوش میں نہ ہونے کی وجہ سے اس کو وہ کھلانہیں سکا ۔ ملزم کو اس کی موت واقع ہونے کا یقین ہونے کے بعد وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔ ملزم نے یہ بھی کہا کہ وہ پہلے ممبئی میں کام کیا کرتا تھا اور چھ ماہ قبل ہی وہ گوا آیا تھا اور یہاں آکر اس نے ایک جرائم کی میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ ملحوظ رہے کہ06؍ اکتوبر کو مونیکا کی لاش مشتبہ حالت میں اس کے گھر سے دریافت کی گئی تھی ، پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے گوا میں الرٹ کرتے ہوئے پڑوسی ریاستوں کے پولیس سے بھی رابطہ کیا۔آخر کار ملزم کو بنگلور سے حراست میں لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو ملزم کی شناخت اس وقت ہوئی جب اس نے مونیکا کے اے ٹی ایم کارڈ کااستعمال کرتے ہوئے گوا اور بنگلورسے تقریباً ایک لاکھ سے زائد رقم وتھ ڈرا کی تھی ۔اور اے ٹی ایم مشین کمرے میں لگے سی سی ٹی کیمرے کی فوٹیج سے ملزم کا پتہ لگانے میں مدد لی ۔ پولیس اس بات کو جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ ملزم نے یہ واردات خود انجام دی یا پھر کسی نے اس کی مدد کی ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔


بے قابو گائے کو پکڑنے کے دوران نوجوان جھیل میں گرکر ہلاک 

منجیشور 11؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) بے قابو گائے کاپیچھا کررہے بتیس سالہ نوجوان کے جھیل میں ڈوب کر موت واقع ہونے کی واردات کاسرگوڈ ضلع کے اپلا علاقے میں منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک نوجوان کی شناخت عامر صادق مقیم سونکل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان کے اہلِ خانہ پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ صبح سویرے مویشوں کو چھوڑنے کے بعد شام کے وقت جب ان کو باندھنے کے لیے لے جایا جارہا تھا ، اس دوران ایک گائے بے قابو ہوکر بھاگنے لگی۔ عامر نے جب اس کو پکڑنے کے لیے دوڑ لگائی تو پیر پھسل کر ایک جھیل میں گرگیا اور ڈوبنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر اسے نزدیکی اسپتال پہنچایا لیکن تب تک وہ اپنی آخری سانس لے چکا تھا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش اہلِ خانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔ منجیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...