کنداپور05؍ اگست 2023 (فکروخبرنیوز) تعلقہ کے اپندا کے کوڈیری ساحل پر ماہی گیر کشتی ڈوبنے سے نو مچھیرے بیچ سمندر میں پھنس گئے جنہیں بڑی کوششوں کے بعد بحفاظت ساحل پر پہنچایا گیا۔ اس نو میں سے ایک مچھرا جال میں پھنسنے سے بڑی پریشانیاں ہوئیں لیکن اسے بھی نکالنے میں کامیابی ملی۔
تفصیلات کے مطابق ماہِ گیر کشتی سمندر میں لہروں میں پھنس گئی جس سے وہ ڈوبنے کے قریب ہوگئی لیکن دیگر کشتیوں پر موجود ماہی گیروں نے انہیں بحفاظت ساحل تک پہنچایا۔
یاد رہے کہ 31 جولائی کو اسی جگہ ماہی گیر کشتی ڈوبنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Share this post
