کنداپور 10 دسمبر2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک مِلک فیڈریشن (ڈی کے) کے ڈائریکٹر ہڈور راجیو شیٹی بدھ 9 دسمبر کو ایک دردناک حادثہ میں چل بسے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب راجیو شیٹی ایک پروگرام ختم کرکے شنکرارائن سے واپس آرہے تھے۔جب راجیو ہلادی پہنچا تو وہ اپنی کار پر قابو نہیں رکھ سکےاور گاڑی کنٹرول کھونے کی وجہ سے پل سے ٹکراگئی۔ زخمی حالت میں انہیں منیپال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ راجیو ڈی کے مِلک فیڈریشن کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور شنکر نارائنا زرعی کوآپریٹو سوسائٹی کے صدر اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ ضلع پنچایت کے سابق ممبر اور شنکرنارائنا گرام پنچایت کے صدراور ممبر بھی تھے۔ وہ مختلف تنظیموں میں بھی تھے اور بی جے پی کے بااثر ہنما میں ان کا شمار ہوتا تھا۔
ادیاوانی کے ان پٹ کے ساتھ
Share this post
