متنازع کتاب میں لکھا ہے کہ اس بیماری میں اسہال اور قے آتی ہے ۔ قبل ازیں گجرات اسٹیٹ اسکول نصابی کتاب بورڈ کی نویں کی کتاب میں یسوع مسیح کے بارے میں توہین آمیز بات لکھی تھی ۔ تاہم اب بورڈ اسے پرنٹنگ کے دوران ہوئی غلطی بتا رہا ہے ۔یہ تیسری بار ہے جب ایسا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ نویں کی کتاب میں تقریبا 900 اغلاط تھیں ۔ پہلے بھی كرشچن سماج نے بھی اس کی مخالفت کی تھی ۔ اب بہت سی مسلم غیر سرکاری تنظیموں اور این ایس یو آئی نے اس کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔
Share this post
