کشی نگر میں پانچ ہندو خاندانوں کو عیسائی بنایا گیا(مزید اہم ترین خبریں )

گاؤں میں تبدیلی مذہب کرائے جانے کا معاملہ 11 دسمبر کو سامنے آیا تھا.گنگواکے پر دھان اجے کھروار نے بتایا کہ گاؤں میں ہندو خاندانوں کی تبدیلی مذہب کئے جانے کی بات 11 دسمبر کو سامنے آئی. انہوں نے کہا کہ اس دن گاؤں کے ہی باشندے وکرم کا انتقال ہو گیا.وکرم کی آخری رسم اسی کے بڑے بھائی راجکمار کو کرنا تھی. لیکن راجکمار کے ہاتھوں آخری رسم پر رشتہ داروں سمیت کچھ گاؤں والوں نے اعتراض کیا. انہوں نے کہا کہ راجکمار کا بیٹا شری کشن عیسائی بن گیا ہے، ایسے میں راجکمار کے گھر کے کسی رکن کی آخری رسم میں سرگرمی پر باقی لوگ شامل نہیں ہوں گے.اس کو لے کر پنچایت شروع ہوئی، جس میں شری کشن و اس کی بیوی نے چار ماہ قبل عیسائیت قبول کرنے کی بات قبول کی. وکرم کے دوسرے بھائی کے ہاتھوں آخری رسم کراکے اس وقت صورتحال سنبھال لی گئی، لیکن اس کے بعد دیہاتیوں کی تحقیقات میں یہ صاف ہوا کہ شری کشن کے علاوہ چار ماہ کے اندر اندر دیگر تین خاندانوں کو بھی عیسائی بنایا جا چکا ہے.گاؤں میں ایک مکان کو چرچ کی طرح استعمال کرتے ہوئے یہ لوگ چھپ کر عبادت کرتے ہیں.


اسپتال میں مریض کی موت پر تیمارداروں کا ہنگامہ 

کانپور۔15دسمبر(فکروخبر/ذرائع )اتوارکو اسپتال میں علاج کے فقدان سے ایک مریض نے بسترپرہی دم توڑ دیا۔موت کی خبر ملتے ہیں تیمارداروں نے اسپتال کے احاطے میں جم کر ہنگامہ آرائی کی۔تیماردارں نے ڈاکٹر پر علاج میں لاپرواہی کا الزام لگایا۔پولیس نے متاثرین کو سمجھا کر خاموش کیا۔فیل خانہ تھانہ حلقہ واقع رام نارائن بازار میں رہنے والے ۳۰؍سالہ وسیم ولد شمشاد پرائیویٹ ملازمت کرتاہے۔موسم کے بدلاؤ کے سبب بیٹا بخار میں مبتلا تھا گھروالوں نے اسے علاج کیلئے گزشتہ جمعرات کو اسپتال میں بیٹ نمبر ۲۷میں بھرتی کرایا۔ بیٹے کے علاج ڈاکٹر پی کے سنگھ کررہے تھے۔ڈاکٹرنے جانچ کراکررپورٹ دیکھی تواس میں مریض کی آنتوں کی سوجن کی بات سامنے آئی۔ڈاکٹرنے تیمار داروں سے مریض کو سرجن کودکھانے کی بات کہی۔تیمارداروں نے بیٹے شمشاد کا علاج سرجن بی کے سنگھ سے کرایا۔اتوارکی صبح اسپتال میں علاج کے دوران مریض نے دم توڑ دیا۔بیٹے کی موت کی خبر ملتے ہی متعلقین میں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی اوراسپتال میں جم کر ہنگامہ آرائی کی۔ایس اوہری رام ورما موقع پر پولیس ٹیم کے ساتھ پہنچے ۔ مشتعل تیمارداروں کو خاموش کراتے ہوئے ایس او نے علاج میں لاپروائی برتنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا۔متاثرین نے ڈاکٹر کے خلاف تھانہ میں تحریردی ہے ایس او نے بتایاکہ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے ۔ جانچ میں جو بھی قصوروار پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شمشاد کے گھرو الوں نے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر ڈاکٹرباہر سے دوالانے کو کہتے تووہ بھی لائی جاتی لیکن ڈاکٹروں نے صرف اسپتال کی دوا لکھی اوریہیں جانچ کی بات کہی۔ گھروالوں کا الزام ہے کہ اگرڈاکٹرباہر سے دوامنگواتے تومریض کی جان بچ سکتی تھی۔


سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان پولیس بھرتی کا تحریری امتحان

کانپور۔15دسمبر(فکروخبر/ذرائع )محکمہ پولیس نے اتوارکو سپاہی بھرتی کے سلسلے میں تحریری امتحان ہوا۔شہر میں تحریری امتحان کیلئے قائم ۴۶مراکز پر ۲۵ہزار امیدواروں نے حاضری دی۔امتحان کے مدنظر حفاظت کے سخت بندوبست کئے گئے تھے۔ تین مراکز پر ایک مجسٹریٹ تعینات کیاگیاتھا۔محکمہ پولیس نے سپاہیوں کی بھرتی کے سلسلے میں تحریری امتحان کو نقل سے پاک بنانے کیلئے ضلع اورپولیس انتظامیہ کی جانب سے کافی کوششیں کی گئی تھیں۔امتحان مراکز پر ۱۶؍مجسٹریٹوں کی تعیناتی کی گئی تھی۔ہر تین مرکز پر ایک مجسٹریٹ کو نگرانی کیلئے مقررکیا گیاتھا۔امتحان کے نوڈل افسرایس پی ٹریفک منی رام سنگھ نے بتایاکہ تحریری امتحان میں کسی بھی قسم کی گڑبڑی کو روکنے کیلئے مراکز کے آس پاس سادہ لباس میں پولیس اہکار کو تعینات کیا گیا تھا۔امیدواروں کو موبائل، گھڑی اورداخلہ کارڈ چیک کرنے کے بعد ہی امتحان میں شرکت کی اجازت دی گئی۔


اے ٹی ایم ہیک کرنے والے دونوجوانوں کوجیل

شاہجہانپور۔15دسمبر(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں شاہ جہاپور کے شہر کوتوالی علاقہ میں اے ٹی ایم کو ہینگ کر کے گاہک کے ذریعہ بھری گئی رقم کو نکال لینے والے دونوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔جبکہ ان کا تیسرا ساتھی ابھی بھی فرارہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ پندرہ نومبر کو کچا کٹراششانک پٹیل نے اطلاع درج کرائی تھی کہ وہ کچا کٹراواقع پنجاب نیشنل بینک کے اے ٹی ایم سے روپئے نکالنے گیا تھا اورروپیہ نکالنے کیلئے اس نے دس ہزار روپئے بھرے اسی وقت اے ٹی ایم ہینگ ہوگیا اس کے کچھ ہی دیر بعد موبائل پر مسیج آیاکہ اس کے اے ٹی ایم سے دس ہزار روپئے نکل گئے ہیں۔ اس اطلاع پر پولیس نے اے ٹی ایم کی پھوٹیج نکلوائی اوربہادر گنج ڈاک خانہ والی گلی کے باشندہ سنیل اوروشال شرما کو گرفتارکرلیا ۔جب کہ انکر سنگھ نامی اس کا تیسرا ساتھی فرار ہے۔


بیٹے نے والد کا کیاقتل

مظفرنگر۔15دسمبر(فکروخبر/ذرائع ) ایک۴۵سالہ کسان کااس کے اپنے ہی بیٹے نے مبینہ طورپر گولی مارکرقتل کردیا۔یہ واردات اس کسان کے شاملی ضلع کے نیناگلاگاؤں واقع مکان کا ہے۔ پولیس نے کہا کہ دیش پال کا کل اس کے ۲۱؍سالہ بیٹے امت کمار نے گولی کراس لئے قتل کردیا تھا۔ کیونکہ اس نے کمار کی لوٹ اورقتل جیسے مختلف جرائم پیشہ سرگرمیوں میں مبینہ طورپر ملوث ہونے کی مخالفت کی۔پولیس نے کہا کہ واردات کے بعد سے فرار کمار کے خلاف جھنجھاناپولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔


دگ وجے نے دی نکسلیوں کو کانگریس میں آنے کی دعوت دی!

پنجی۔15دسمبر(فکروخبر/ذرائع)کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے نکسلیوں سے تشدد چھوڑ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کو کہا ہے.گوا میں جاری ریاستی کانگریس کے چنتن کیمپ سے الگ صحافیوں سے بات چیت میں دگ وجے نے کہا کہ نیپال کے ماؤنوازوں نے جس طرح تشدد کا راستہ چھوڑا، نکسلیوں کو بھی اسی طرح مرکزی دھارے کی سیاست میں شامل ہونا چاہئے. اگر انہیں لگتا ہے کہ کانگریس صحیح پارٹی ہے تو پارٹی میں شامل ہونے پر ان کا بہت بہت خیر مقدم ہے. \'معلوم ہو کہ دگ وجے نے جھارکھنڈ میں انتخابی مہم کے دوران بھی حال ہی میں اسی طرح کا بیان دیا تھا. اس بیان پر نام لئے بغیر بی جے پی کے پرہلاد سنگھ پٹیل نے لوک سبھا میں دگ وجے کی تنقید کی تھی.حالانکہ اس تنقید سے لاپرواہ دگ وجے نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ انہوں نے جھارکھنڈ میں کیا کہا تھا. دگ وجے نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ مذہب کے نام پر معاشرے کو تقسیم کر رہے ہیں اور فرقہ وارانہ تشدد کو فروغ دے رہے ہیں. دگ وجے نے کہا کہ مرکزی حکومت آئین کے خلاف کام کرنے کی کوشش کر رہی ہے.

Share this post

Loading...