سداپور 13/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز) ضلع کے سداپور تعلقہ کے کڈو منڈیگے نامی علاقہ میں محکمہئ جنگلات کے افسران کی جانب سے ایک کسان کا گھر گرائے جانے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ تفصیلات مطابق پٹا گریا نائک نامی کسان کا گھر ایک نالے کے بالکل قریب تھا۔ بارش کے موسم میں باربار اس گھر کو نقصان پہنچنے اور ہمیشہ ڈر ڈر کی زندگی گذارنے والے اس شخص نے نیا مکان تعمیر کرنے کا ارادہ کرلیا اوراس کے لیے ایک درخواست پنچایت کو پیش کی جس کی جانب سے گھر کو منظوری بھی مل گئی او رتعمیراتی کام بھی شروع کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس نے اپنے گھر کا تعمیراتی کام اپنی جگہ سے ہٹ کر تعمیر کرنا شروع کردیا تھا جس کو لے کر محکمہئ جنگلات کے افسران نے اعتراض جتایا اور پہلے جہاں گھر تھا وہی پر تعمیر کرنے کا مشورہ دیا۔ آہستہ آہستہ جب تعمیراتی کام شروع ہوا تو افسران نے جائے واقعہ پر پہنچ کر گھر کی دیواریں توڑ ڈالیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص نے افسران سے اس بات کی التجا کی کہ اس کے گھر کو نقصان نہ پہنچایا جائے، وہ اس بات کے لیے بھی راضی تھا کہ پہلے گھر والے جگہ محکمہئ جنگلات کے افسران لے لیں اور اس جگہ پر اسے ایک چھوٹا سا مکان تعمیر کرنے کی اجازت دے لیکن افسران نے کسان کی ایک نہیں سنی اور فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مکان منہدم کردیا۔ اس انہدامی کارروائی سے کسان کے دل کو سخت ٹھیس پہنچی ہے۔
Share this post
