منکی30؍اپریل 2021(فکروخبرنیوز/ نمائندہ فکروخبر تعظیم ندوی) منکی سے تعلق رکھنے والی خلود بنت معین الدین شنگیری نے صرف ڈھائی ماہ کی قلیل مدت میں قرآن مجید کا ناظرہ مکمل کیا ہے۔
دراصل خلود کی عمر 6 سال ہے اوراس نے ابھی المؤمنات پبلک اسکول کے (یو کے جی)میں امتیازی نمبرات سے کامیابی بھی حاصل کی ہے۔
انے والد ماجد کے پاس نورانی قاعدہ کی بسم اللہ خوانی کی اور رفتہ رفتہ پورے دن مسلسل محنت اور ذوق و شوق کا ثبوت دیتے ہوئے اور اپنے اوقات کا صحیح استعمال کرتے ہوئے بچی نے قرآن مجید سے گہری دلچسپی کا ثبوت دیا ہے۔
مذکورہ بچی کا یہ کارنامہ ہم سب کے لئے یہ سبق دے رہا ہے کہ بچوں پر محنت کرنے پر اس کا نتیجہ بہت جلد اللہ تعالیٰ ہمیں دکھادیتے ہیں۔ ہمیں بچوں پر محنت کرنے اور اوقات کے صحیح استعمال کے ضرورت پر زور دینے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر بچی کے والد صاحب نے نہایت خوشی کا اظہار کیا،اور انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے اِس کی اطلاع دی،ادارہ فکرو خبر بچی سمیت اہلِ خانہ کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ اِس بچی کو حافظہ قرآن بھی بنائے۔ آمین
Share this post
