کاسر گوڈ۔02/ اپریل۔2018(فکرو خبر نیوز) کا سر گوڈ کے مضافات میں واقع چیر کا لا پنالم اہم شاہراہ پر ایک المناک اور خطر ناک حا دثہ پیش آیا ہے ،جہاں عوامی جگہ پر ایک شخص نے چاقو کے ذریعہ اپنا گلا کاٹ کر خو د کشی کر لی ہے ، خو د کشی کر نے والے شخص کی شنا خت چکممنگلورو کے ہریش نائیک (30) کے طور پر کر لی گئی ہے ،جو پان کا کارو بار کر تا تھا ،بتا یا جا تا ہے کہ مذکو رہ شخص راستہ کے ایک کنارے پر آیا، اور اپنے پاس مو جود چاقو کے ذریعہ اپناہی گلے پر چھری چلادی ،اس سے قبل کہ کو ئی اس کو اس حر کت سے روکتے اس نے تیزی کے ساتھ اپناکام کر تے ہو ئے کسی کے پہنچنے سے قبل ہی اپنا کام تمام کر دیا ،تاہم اس کے اس خطر ناک اقدام کے اسباب کے تعلق سے کسی طرح کی جانکاری حا صل نہ ہو سکی ہے ،البتہ ودے نگر پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
Share this post
