بھٹکل نیوز کی جانب سے مر حوم شعراء کے تذکرہ کی مناسبت سے خوبصورت بزم کا انعقاد (مزید ساحلی خبریں)

ان کی خد مات کو اجا گر نے کے لئے بھی اس طرح کے پرو گرامات کا سلسلہ جاری رکھنا چا ہئیے،اس کے لئے سب سے اآسان طریقہ یہ ہے کہ ہر اسپورٹس سینٹر والے اپنے اپنے علاقہ میں اس طرح کی بزم کو سجانے کا اہتمام کریں ،صدر جلسہ مو لا نا خوا جہ صاحب ندوی مدنی نے کہا کہ سب سے پہلے تمام مر حوم شعراء کے حق میں دعا ئے مغفرت کر نی چاہئے،اور ان شعراء نے اپنے اشعار کے ذریعہ دین کا جو پیغام ہمیں دیا ہے اس کو اپنی زندگیو ں کے اندر اتار نے کی کو شش کر نی چا ہئے،اخیر میں ایڈیٹر بھٹکل نیوز کے شکر یہ کلمات کے ساتھ یہ محفل اپنے اختتام کو پہنچی ،اس مو قعہ پر اسٹیج پر جناب مو لا نا عبدالعلیم خطیب ندوی،جناب مٹا صادق صاحب ،جناب عنا یت اللہ شہ بندی ،اور دیگر عمائدین شہر اور شعراء مو جود تھے ،وا ضح رہے کہ اخیر میں ایک مختصرا مشا عرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقا می شعراء نے اپنا کلام پیش کر تے ہو ئے سامعین سے داد تحسین حا صل کی، جلسہ کی نظا مت جناب اسما عیل چڈو با پا صاحب،جناب عفان بافقی اور جناب دا مودی عبداللہ صاحب نے بحسن خو بی انجام دئے ۔

مفرور ملزم دو بارہ پو لیس حرست میں 

سلیا ۔14؍ مارچ۔2017۔(فکرو خبر نیوز)چوری اور عصمت دری کے مقدمے کے تحت گرفتار قیدی کے 10؍ مارچ کو منگلورو جیل سے فرار ہو نے کے بعد آج دو بارہ سلیا کے قریب اس کو گرفتار کئے جانے کی اطلاع مو صول ہو ئی ہے ،فرار ہو نے والے ملزم کی شناخت بیلتنگڈی کے رہنے والے جینپا پاروا کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،فکرو خبر کے مطا بق جینپا کو2015میں اکیس سالہ لڑکی سے عصمت دری کی کو شش کر نے کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا تھا ،اور مقدمہ دائرہوا۔،جیل حکام کے مطا بق پراوا کو ناشتہ تیا ر کر نے کے لئے کیچن میں بھیج دیا گیا ،لیکن جیل گارڈز کو کیچن کا دروازہ بند کر نے کا بالکل خیا ل ہی نہ رہا ،اس مو قعہ سے فائدہُ اٹھا تے ہو ئے جینپا جیل کی بنیادی دیوار سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا ،پھر تلاش بسیار کے بعد انسپکٹر ستیش کمار کی قیادت میں سلیا پو لیس آج منگل کے دن مفرور ملزم کو گرفتار کر نے میں کا میاب ہو ئی ہے ،مزید تحقیقات کے لئے ملزم کو بارکے پو لیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...