اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طالب علم محمد خبیب اکرمی نے ریاستی سطح کے پرتیبھا کارنجی میں حاصل کیا دوسرا مقام

بھٹکل 16؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طالب علم محمد خبیب نے میسورو میں منعقدہ ریاستی سطح کے پرتیبھا کارنجی کے اردو تقریر کے مقابلہ میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ محمد خبیب قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی کے فرزند اور کئی ایک مقابلوں میں اس سے قبل شرکت کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرچکا ہے اور تعلقہ اور ضلعی سطح کے پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں اول مقام حاصل کرچکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس مقابلہ میں ریاست بھر کے 34ضلعوں سے 68طلباء نے حصہ لیا تھاجس میں خبیب نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ان کی اس کامیابی پر اسکول انتظامیہ سمیت اساتذہ نے بھی مبارکباد ی پیش کی ہے۔ 

Share this post

Loading...