خون کے نشانات نے عوام کو کیا پریشان (مزید ساحلی خبریں )

درخت گرنے سے دو افراد ہلاک 

میسور 11؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) بائک پر جانے کے دوران سڑک کے کنارے واقع ایک درخت گرنے سے دوافرادکی موت واقع ہونے کی واردات ہنسور کے قریب آزاد نگر میں پیش آئی ہے۔ بائک پر سوار دونوں کو افراد کو گہری چوٹیں پہنچی ہیں۔ مذکورہ افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ، بتایا جارہا ہے کہ دونوں کا تعلق کائی ماتھور کالونی سے ہے اور یہ روزانہ کپڑا فروخت کرنے کے لیے اسی راستے سے آتے جاتے تھے۔ روزانہ کی طرح آج بھی جب وہ یہاں سے گذر رہے تھے تو تیز ہوا کے سبب ایک درخت گرگیا اور یہ اس کی زد میں آگئے۔ دونوں افراد کی موت واقع ہوگئی ہے اور دیگر افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...