خون عطیہ انسانیت کی عظیم خدمت ہے : مولانا مقبول احمد ندوی

ملحوظ رہے کہ نوجوانوں کے باہمی تعاون سے ضرورت مندوں کو خون کی فراہمی میں تعاون کے لیے الفلاح یوتھ آرگنائزیشن اور میڈی لیب کے اشتراک سے الفلاح کلب نزد مسجد معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ میں ایک مفت خون گروپ جانچ کا انعقاد کیا ۔ جس میں قریب ایک سو کے قریب نوجوانوں نے شرکت کرتے ہوئے اس کیمپ میں شرکت کی اور خون جانچ کے لیے پیش کیا۔اس کیمپ کا آغاز صبح نو بجے سے ہوا اور تقریباً شام چار بجے تک جاری رہا ۔ اس کیمپ کے انعقاد کرنے میں جناب عبدالمنعم علی مولیٰ شاہ بندری اور میڈی لیب کے مسعود نوید نے اہم رول ادا کیا ۔ اس موقع پر جناب محسن شاہ بندری ، سید ہاشم ایس ایم ، امتیاز جوباپو اور علی مولیٰ شاہ بندری وغیرہ موجود تھے۔

Share this post

Loading...