کوشش کرتے بھی ہیں تو انتظامی اُمور صحیح نہ ہونے اور ذمہداران کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ مسائل حل نہیں ہورہے۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے ہمارے یہاں لڑکوں کے مقابلہ میں لڑکیاں تعلیم میں آگے بڑھ رہی ہیں ۔ اس بات پر ہمیں سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے یہاں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہونے کے باوجود تعلیمی میدان میں آگے کیوں نہیں بڑھ رہی ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کا مستقبل نوجوانوں سے جڑا ہوتا ہے اگر تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں تو ہمارے سارے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ مجلس اصلاح وتنظیم کے نائب صدردوم جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ یہ بات سوفیصد صحیح ہے کہ شہر میں کئی مسائل ہیں جو حل نہیں ہورہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہم کوشش کرنے کے باوجود کئی سارے مسائل حل نہیں ہوپاتے ۔ اس سلسلہ میں کبھی حکومت کے ذمہ دار اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرتے تو کبھی ہم تھوڑی سی کوشش پر اکتفا کرتے ہیں اور اس مسائل کے حل میں سستی سے کام لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی طور پر انجام پانے والے مسائل اس وقت تک حل نہیں ہوتے جب تک متعلقہ ذمہ داروں کی توجہ بار بار اس کی طرف نہیں دلائی جاتی ۔ انجمن حامئ مسلمین کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو نے آسام میں ایک علاقے کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہاں مسائل رضاکار حل کرتے ہیں ، کوئی بھی متعلقہ جگہ سے ہٹ کر کوڑا کرکٹ پھینکتا ہے اس پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔ ہمیں بھی اس طرح کی مثال پیش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر جناب مزمل قاضیا نے کہا کہ مسائل حل ہوتے ہیں لیکن بعض مسائل حل ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے اور بعض مسائل جلد حل ہوتے ہیں لیکن ہمیں مسائل کے حل کرنے میں جاری کوشش بند نہیں کرنی چاہیے ۔ ملحوظ رہے کہ اس نشست میں بچوں نے اپنا دلچسپ پروگرام بھی پیش کیا ۔ جس میں قرأت مقابلہ اور نعت مقابلہ قابلِ ذکر ہے۔ بچوں کے درمیان خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اس پروگرام میں ایس ایس ایل سی اور پویو سی سال دوم میں پچانوے فیصد یااس سے زیادہ فیصد حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض عرفان محتشم نے انجام دئیے۔ دعائیہ کلمات پر اس نشست کا اختتام ہوا۔
Share this post
