پی ٹی آئی سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اس معاملہ میں پولس نے بچی کے باپ سمیت 7افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، گلبرگہ کے ایس امت سنگھ نے میڈیا کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بچی کا باپ ایک مسجد میں پیش امام ہے اور اس کا تعلق بہار سے ہے، مئی 22کو بچی کے گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی تھی، معاملہ کی تحقیقات کے دوران بچی کی لاش گھر سے تھوڑی ہی دوری پر مدفون ملی ۔چھان بین کے بعدخزانہ کھوجنے والے ملزمین ایک کے بعد دیگر پولس کے ہتھے چڑھنے لگے۔ جب مجرموں کو گرفتار کرنے لگے تو ابتداءً پولس انتظامیہ کو بچی کے باپ پر شک نہیں تھا، مگر تحقیقات کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس ٹیم کے ساتھ بچی کا باپ بھی شامل ہے ۔ اس معاملہ کی تحقیقات کے دوران سات ملزموں میں سے ایک ملزم پولس حراست میں دم توڑ گیا، اور اس سلسلہ میں پانچ پولس افسر ان جس میں انسپکٹر اور دو سب انسپکٹر ہیں عہدوں سے معطل کردئے گئے۔ پولس حراست میں ملزم کی موت کی تحقیقات سی آئی ڈی کے حوالے کردی گئی ہے۔ پولس نے بیان دیا ہے کہ بچی کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی بچی کے ساتھ کیاکِیا گیا تھا یہ حقیقت کھل کر سامنے آئے گی۔
Share this post
