خواتین پر تیزاب پھینکنا ہو گا اب سنگین جرم (مزید اہم ترین خبریں )

ادھر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے تیزاب حملوں سے متعلق مرکزی سرکار کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی سرکار تیزاب حملوں کے خلاف سخت سے سخت سزا کے حق میں ہے۔ ادھر وزارت داخلہ کے مطابق تیزاب حملوں سے متعلق کیسوں کی جلد شنوائی کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے تاکہ جہاں متاثرین کو فوراً انصاف دیا جائے وہاں مجرموں کوپکڑ میں لایا جائے گا۔یواین این کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے مختلف واقعات کی نشاندہی کرنے کے لیے شہر سرینگر میں درجنوں مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جن کی وجہ سے آج تک کئی معاملات نپٹائے گئے تاہم شہر میں کافی تعداد میں اب بھی اس قسم کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں جب کہ قصبوں میں یہ صورت حال باعث تشویش ہے جس کے جرائم پیشہ افراد کی فوری شناخت نہیں ہو پا رہی ہے جس کی تازہ ترین مثال نوشہرہ سرینگر میں کالج طالبہ پر حملے میں ملوث نوجوانوں سے دی جا رہی ہے جنہیں اب پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی باغات سرینگر میں ایک پرائیوٹ خاتونن ٹیچر پر تیزاب حملہ ہوا۔ جب اس قسم کے واقعات پر عوامی حلقوں میں شدید ناراضگی اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 


دہشت گردی کا سلسلہ ناقابل برداشت 

بھارت پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ بہتر رشتوں کے حامی /راج ناتھ سنگھ 

نئی دہلی۔25دسمبر(فکروخبر/ذرائع )وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے ہم ہم خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ بہتر رشتوں کے حامی ہیں۔ یواین این کے مطابق نئی دہلی میں ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے زور دار الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان اپنے گھر میں ملی ٹینٹوں کو چھپا رہا ہے تاکہ انہیں بھارت کے خلاف استعمال کیا جائے تاہم پاکستان کو یہ سلسلہ ختم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بار بار پاکستان سے کہا کہ وہ اپنے ملک میں دہشت گردی کے ٹھکانے بند کر دے تاہم ایسا نظر نہیں آرہا ہے۔ یواین این کے مطابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ہر حال میں برداشت نہیں کرے گا اور اس سلسلے میں دہشت گردوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو دہشت گردی کا ڈھانچہ ختم کرنا پڑے گا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ بہتر رشتوں کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ صرف ہاتھ ہی نہیں بلکہ دل بھی ملانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ خوشحالی اور ترقی کے لیے دہشت گردی کو سرے سے ہی ختم کر دیا جائے تاکہ خوشحال اور امن کی فضا قائم ہو سکے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج تشدد سے متاثرہ آسام کا دورہ کیا جہاں ملی ٹینٹوں نے 75افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ انہوں نے وہاں صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی کاروائیاں ناقابل برداشت ہیں اور حکومت ملک کے شہریوں کی حفاظت ہر حال میں یقینی بنائے گی۔ 


سال 2005سے قبل کے کرنسی نوٹ تبدیل ہونے کا معاملہ 

پرانے نوٹ تبدیل کرنے کی آخری تاریخ میں مزید 6ماہ کی توسیع 

نئی دہلی۔25دسمبر(فکروخبر/ذرائع ) سال 2005سے قبل کے نوٹ تبدیل ہو جانے میں اگرچہ اب محض چند دن ہی باقی تھے تاہم اب نوٹ تبدیل کرنے کی آخری تاریخ میں 6ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا (RBI)نے نوٹ بدلنے کے سلسلے میں کئی برس قبل فیصلہ لیا تھا تاہم بعد میں نوٹ بدلنے کی تاریخ یکم جنوری 2015تک ٹالدی گئی تھی لیکن اب آخری تاریخ میں 6ماہ بڑھا دئے گئے ہیں۔ نئی دہلی میں RBIکے حوالے سے میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ 2005سے قبل کے کرنسی نوٹوں کی بہت بڑی تعداد ہے جن کے بدلے اب نوٹ فراہم کئے جائیں گے۔ یواین این کے مطابق اس سلسلے میں تمام بینکوں کو آر بی آئی کی طرف سے تمام ضروری ہدایات دی گئی تھیں کہ یکم جنوری 2015سے پرانے نوٹ وصول نہ کئے جائیں لیکن اب RBIنے 500اور 1000کے کرنسی نوٹوں کی بدلنے کی تاریخ 30جون 2015مقرر کی ہے۔


انڈین مجاہدین کیس کے23 ملزمین کے معاملہ میں

جمعیۃ علماء مہاراشٹر وکلاء کی کامیاب پیروی پر مبارک باد 

ممبئی۔۲۵؍دسمبر(فکروخبر/ذرائع)مولانا ابو فضیل قاسمی نے انڈین مجاہدین سے تعلق کی بنیاد پر گرفتار کئے گئے ۲۳؍مسلم نوجوانو ں پر سے عائد مکو کا ختم کئے جانے پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی اور لیگل ٹیم کے وکلا ء خصو صاً ایڈوکیٹ محمو د پر اچہ صاحب سینئر لا ئر سپریم کورٹ ، تہورپٹھان خان ایڈوکیٹ ممبئی ہائی کورٹ اور ایڈوکیٹ عشرت خان ، ایڈوکیٹ وسیم شیخ کی کامیاب پیر وی پر مبا رکبادی پیش کی ہے ۔ اور کہا کہ ان حضرات کی کو ششیں بے قصور مسلم نوجو انو ں کے سلسلے میں قابل ستائش ہیں ہم امید کر تے ہیں کہ انشاء اللہ ان بے قصوروں کوایک نہ انک دن انصاف ضرور ملے گا ، واضح ہو کہ 2008کے انڈین مجاہدین کیس میں خصوصی عدالت نے ۱۷؍دسمبر کو جمعیۃ علماء مہارا شٹر کے کامیاب پیر وی پرملزمین کے مقدمے کی مکوکا کے تحت سماعت پر اپنی معذوری ظاہر کرتے ہوئے ، مقدمے کو ریگولر عدالت میں ٹرانسفر کردیاتھا ۔ عدالت کے اس فیصلے سے مہاراشٹر انسداد دہشت گردی سیل (اے ٹی ایس) کو زبردست جھٹکا لگا تھا ور ملزمین کے مقدمے کی عمومی عدالت میں سماعت اور ضمانت کی راہ ہموار ہوگئی تھی ۔ واضح رہے کہ 2008میں مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ریاست کے مختلف مقامات سے 23نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا اور ان پر انڈین مجاہدین سے تعلق اور دھمکی بھرے ای میل بھیجنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ان 23نوجوانوں پر مکوکا اور یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ، جبکہ اے ٹی ایس نے ان ملزمین کے خلاف سوائے ملزمین کے اقبالیہ بیان کے کوئی اور ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے۔اس گرفتاری کے بعد پہلی بار انڈین مجاہدین کانام سامنے آیا تھا۔ ۱۷؍دسمبر کو جب آرتھر روڈ جیل میں قائم خصوصی مکوکا کی عدالت میں جیسے ہی اس معاملے کی سماعت شروع ہوئی تھی ، جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے سپریم کورٹ کے سینر و ایڈووکیٹ محمود پراچہ کی قیا دت میں ہا ئی کورٹ کے سینر کریمنل ایڈوکیٹ تہور پٹھان خان، ایڈو کیٹ عشرت خان ، ایڈو کیٹ وسیم شیخ نے عدالت کے روبرو یہ دلیل پیش کی تھی کہ مذکورہ ملزمین کے خلاف چونکہ پہلے سے کوئی ایسے مقدمے درج نہیں تھے جن کی بنیادپر مکوکا عائد ہو،نیز حکومت مہاراشٹر کی جانب سے ضمیراحمد لطیف الرحمان بنام حکومت مہاراشٹرکے مقدمے میں ریاستی حکومت کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ موجود ہے کہ مکوکا اور یواے پی اے دونوں ایک ہی معاملے میں ماخوذ ملزمین پر عائد نہیں ہوگا نیز یہ کہ مکوکا قانون کا دہشت گردی کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔گزشتہ سماعت میں دفاعی وکیل نے معزز جج کے روبر ویہ بھی دلیل دی تھی کہ چونکہ جنگلی مہاراج روڈ معاملے میں بھی دفاعی وکلاء کے دلائل کو عدالت ہذا نے تسلیم کیا ہے اور ملزمین کو مکوکا سے بری کردیا ہے ، لہذا اس معاملے میں سے بھی مکوکا ہٹانے کا حکم دیا جائے۔دفاعی وکیل کے ان دلائل کی بنیاد پر سرکاری وکیل راجا ٹھاکرے نے عدالت کے روبر ویہ اعتراض اٹھایا کہ چونکہ جنگلی مہاراج روڈ معاملے میں عدالت میں چارج فریم نہیں ہواتھا، اس لئے اس معاملے میں ماخوذ ملزمین کے اوپر سے مکوکا ہٹانے میں عدالت مجاز ہے ، لیکن چونکہ زیرسماعت 2008انڈین مجاہدین کیس میں چارج فریم ہوچکا ہے، اس لئے عدالت کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ ملزمین کے اوپر سے مکوکا ہٹانے کا حکم دے۔ سرکاری وکیل کے اس اعتراض کے جواب میں دفاعی وکلاء سینر کریمنل ایڈوکیٹ تہور پٹھان خان(ممبئی ہا ئی کورٹ )، ایڈو کیٹ عشرت خان ، ایڈو کیٹ وسیم شیخ نے عدالت کے سامنے سی آر پی سی کی دفعہ 216اور مکوکا کی دفعہ 11کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چارج فریم ہونے کے بعد خصوصی عدالت اگر ضرورت محسوس کرے تو چارج میں قطع وبرید نیز حذف واضافہ کرسکتی ہے ۔ اس لئے چارج فریم ہونا عدالت کے حتمی فیصلے کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ عدالت نے دفاعی وکلاء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے مبینہ انڈین مجاہدین کے ملزمین پر سے مکو کا ہٹا نے کا حکم دیتے ہو ئے جسٹس پنسارے نے اس مقدمے کی شنوائی شیشن کے ریگولر کو رٹ نے منتقل کر دی ہے عدالت کے اس فیصلے سے مہاراشٹر اے ٹی ایس کو زبر دست جھٹکا لگا ہے اور ملزمین کے رہائی کے آثار پید ا ہو گئے ہیں ۔ 


 

نواز شریف کی اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں،اور سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ،نریندر مودی 

نئی دہلی۔25دسمبر(فکروخبر/ذرائع) وزیراعظم نواز شریف کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ نریندر مودی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں،واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان تحائف سے شروع ہونے والے تعلقات اب بھی نیک خواہشات اور نیک تمناؤں تک برقرار ہیں جب کہ حال ہی میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں دونوں وزرا اعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات نہ ہوسکی لیکن دیگر ممالک کے سربراہان نے ان کی ملاقات کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔


 

داعش عالمی امن کے لئے خطرہ :انیس شیرازی

لکھنؤ۔25دسمبر(فکروخبر/ذرائع)مسلم اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے ریاستی جنرل سکریٹری انیس شیرازی نے آج لکھنؤ واقع آرگنائزیشن کے ریاستی دفتر میں کہا کہ دہشت اس وقت دنیا کے لئے ناسور بن چکی ہے جس سے چھٹکاراپانا بہت ضروری ہے۔دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے سبھی عالمی رہنماؤں کو ایک ساتھ آکر باہمی تعاون کرنا چاہئے ۔داعش اس وقت پوری دنیا میں اپنے جال کو بچھا رہا ہے ۔اس لئے نوجوانوں میں بیداری لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ دہشت گرد مذہبی لبادہ اوڑھ کربلاتفریق بچوں عورتوں بوڑھوں کا قتل عام کر رہے ہیں جس کیوجہ مذہب اسلام کی شبیہ پوری دنیا میں مسخ ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ انہیں وجوہات کودیکھتے ہوئے28دسمبربروز اتوار پریس کلب میں ایک سیمنارکاانعقادکیاگیاہے۔جس میں اسلام کے صحیح تصویرکوپیش کیاجائے گا،انہوں نے بلاتفریق مذہب وملت شرکت کی درخواست کی ہے

Share this post

Loading...