خاتون نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہرکا قتل کردیا(مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

جب عاشق ناگراج کو اس بات کی خبرملی کہ راکیش اس بات کو اپنے اور ساوتری کے گھر والوں سے بتانے اپنے گاؤں جا رہا ہے تو ناگراج نے اسے قتل کرنے کی سازش رچی اور اس کام کیلئے اپنے ایک دوست کو بھی راضی کر لیا ،بتایا جا رہا ہے کہ کہ انہوں نے اس کے قتل کا منصوبہ بناتے ہوئے پہلے تو اسے منگلور سٹیٹ بینک کے قریب واقع راجیش بار میں لے گئے ،وہاں جاکر اسے خوب شراب پلائی اور جب وہ نشے میں دھت لڑکھڑانے لگا تو دیر رات اسے ایک آٹو رکشہ میں بٹھا کر پنمبور سمندر کنارے لے آئے ، لوگوں کے نہ ہونے کا فائدہ اٹھا کر دونوں نے اس پر حملہ کر دیا اور اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور ظالموں نے اسی پر بس نہیں کیا اس کے مرنے کے بعد بھاری پتھروں سے مار اس کا حلیہ تک بگاڑ دیا ،اس کی موت کا یقین ہونے پر دونوں وہاں سے فرار ہو گئے 


38لاکھ لوٹ کر فرار ہونے والے گروہ میں سے آٹھ پولس کی حراست میں ،بقیہ کی تلاش جاری

مڈکیری :15؍ستمبر (فکروخبر نیوز)ایک شخص کی بائیک کو روک کر 38لاکھ روپئے کی ڈکیتی کی واردات انجام دینے والے گروہ میں سے آٹھ افراد کو وراج پیٹ پولس نے حراست میں لے لیا ہے ،اور ساتھ ہی ان کے پاس سے 29.73 لاکھ روپئے ایک کار اور دو پلسر بائیک بر آمد کی گئی ،واضح رہے کہ 16اگست آصف نامی اک شخص اپنی کار پر سوار کیرلا جا رہا تھا کہ اسی گروہ نے گاڑی روکی اور کار پر سوار افراد پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا اور ان کے پاس سے 38لاکھ روپئے لوٹ کر رفو چکر ہوگئے تھے،جس میں سے آٹھ کو پولس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ، بقیہ آٹھ کی تلاش جاری ہے، پولس کا کہنا ہے کہ وہ بھی جلد پولس کی حراست میں ہونگے


 

شادی شدہ عورت کی لاش تالاب سے بر آمد

کا سر گوڈ ۔/15ستمبر۔(فکروخبر نیوز)اڈما نامی علاقہ کے تالاب سے ایک شادی شدہ عورت کی لاش کے بر آمد کئے جانے کی خبر مو صول ہو ئی ہے ،میت کی شناخت منگاڈ امباپورا کے ساکن ونوڈ کمار کی بیوی سومیا (27)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،بتا یا جاتا ہے کہ سومیا/14ستمبر بدھ کے ر وز صبح سے لاپتہ ہو گئی تھی ،جس کی بنا پر اس کے رشتہ داروں نے فورا اس کی تلاش شروع کی تو وہ ایک تالاب کے اندر مردہ حا لت میں پائی گئی ،اطلاع ملتے ہی فوراً بیکل پو لیس اور فائر بریگیڈجائے حادثہ پر پہنچ گئے ،پھر لاش کو وہاں سے نکال کرپوسٹ مارٹم کے لئے پری یارم میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ،سومیا کے بارے میں بتا یا گیا ہے کہ ونوڈ کمار سے اس کی شادی ہو ئے سات سال گذر چکے ہیں ،لیکن اس کے یہاں کوئی اولاد کے نہ ہو نے کی بنا پروہ پریشان اور دکھی سی رہتی تھی ،منگل کی رات جب اس کے لا پتہ ہو نے کی خبر پھیل گئی تو اس کے خاندان کے ہر فرد نے اس کی تلاش شروع کی تو کیا دیکھتے ہیں کہ قریب کے ایک تالاب میں وہ مردہ حالت میں پائی گئی ،اس واقعہ کا راز کیا ہے؟؟؟؟اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں ۔


پو لیس نے بنا یا ریل روکو احتجاج کو ناکام

اڈپی۔/15ستمبر ۔(فکروخبرنیوز)کاویری آبی تنا زعہ کے سلسلہ میں سپریم کوڑٹ کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کو جاری رکھتے ہو ئے پرو ۔کانڈا کے کارکنان نے /15ستمبر کو ریل روکو احتجاج کر نے کا اعلان کیا تھا، لیکن شہر کی پو لیس نے یلوے پولیس کے تعاون سے اس ریلی کو ناکام بنا دیا ، بتا یا جا تا ہے کہ کر ناٹکا رکشان کے تقریبا 50 کارکنان ریلوے اسٹیشن تشریف لائے تا کہ مینگلور سے مڑ گاون جا نے والی انٹر سٹی ٹرین کو روک کر ریل روکو احتجاج کیا جائے ، لیکن ریلوے پولیس اور شہر کی پولیس نے باہمی تعاون سے احتجاج کر نے والوں کو ریلوے اسٹیشن میں داخلہ سے ہی منع کر تے ہو ئے ان کی اس ریلی کو ناکام بنا دیا ،جبکہ ٹرین معمول کے مطا بق بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے سفر پر گامزن ہوئی ، احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کر کے کر منی پال پو لیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے ،حفاظتی اقدام کے پیش نظر ریلوے اسٹیشن پرپولیس کے حفاظتی دستہ کی تعیینات ک گئی تھی ۔

Share this post

Loading...