گھر پہنچنے کے بعد خاتون نے مذکورہ واقعہ اپنے بھائی کو سنایا ۔ کچھ ہی دیر بعد یہ خبر علاقے میں پھیلتی چلی گئی اور کوٹیشور میں بہت سے مقامی افراد بس کے انتظار میں کھڑے ہوگئے ۔ جب بس دوبارہ کنداپور سے ککرنے جانے کے دوران کوٹیشور پہنچی تو مقامی لوگوں نے بس کو روک کر کنڈکٹر کو زدوکوب کیا ۔ مذکورہ واقعہ کی وجہ سے کوٹیشور میں حالات کچھ دیر کے لیے کشیدہ ہوگئے ۔ کنداپور پولیس نے جائے واردات پر پہنچنے کے بعد حالات کو قابو میں کرلیا ہے۔ پولیس نے مذکورہ کنڈکٹر کو تفتیش کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اوور ٹیک کرنے کے دوران پیش آیا سنگین سڑک حادثہ
بائک پر سوار دو افراد موقعۂ واردات پر ہی ہلاک
اڈپی 26؍ جولائی (فکروخبرنیوز) مچھلیوں سے لدی لاری ایک بس کو اوورٹیک کرنے کے دوران ایک بائک سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکرانے کی وجہ سے بائک سوارپر دو افراد کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات ملور نامی علاقے میں آج پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت ناگراج (25) اور کمار (26) مقیم بھدراوتی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق منگلور سے اڈپی جانے والی بس کو مچھلیوں سے لدی لاری اوورٹیک کرنے کے دوران بس کے آگے موجود بائک کو روندتی ہوئی آگے بڑھی اور دونوں موقعۂ وارادت پر ہلاک ہوگئے۔ کاپو پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حملہ آوروں کے ایک گروہ کا پیتیس سالہ شخص پر جان لیوا حملہ
منگلور 26؍ جولائی (فکروخبرنیوز) نامعلوم افرا د کے ایک گروہ نے پینتیس سالہ شخص کو چھرا گھونپ کر زخمی کیے جانے کی واردات اپلا ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئی ہے جس پر الزام ہے کہ وہ متعدد معاملات میں ملوث ہے ۔ پولیس کے مطابق عرفان عرف پپو نامی شخص کو چند نامعلوم افراد رات نوبجے کے ریلوے اسٹیشن کے قریب چھرا گھونپ کر فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ متأثرہ شخص نے کچھ روز قبل ہی جیل سے چھوٹ کر آیاہوا تھا۔ مذکورہ شخص کو منگلور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق عرفان پر کم سے کم سولہ معاملات درج ہیں ہے ۔ منجیشور پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
