ذرائع کے مطابق انپّا دو روز قبل 8ڈسمبرپیر کے روز سے لاپتہ تھی ،اور اس کا شوہر نے اسی دن لوگوں کو اس کی گمشدگی کی خبر دیتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی تھی ،جبکہ آج صبح اس کی لاش پیرلا کے نجی اسکول کے کنویں سے برآمد ہوئی ،اطلاع ملتے ہی پولس نے موقع پر پہونچ کرلاش کو کنویں سے نکالتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے کاسرگوڈسرکاری اسپتال منتقل کیا ،پولس کا کہناہے کہ انپا کے شوہر نے دو دن تک بھی اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولس تھانہ میں درج نہیں کرائی تھی جس کی بنا پر اسے حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے،جبکہ مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ دونوں کے مابین آئے دن جھگڑے ہوا کرتے تھے ۔
Share this post
