خاتون کے ساتھ نازیبا تصویر کھینچ کر بلیک میل کرنے کی سازش ناکام

گرفتارشدہ ملزمین کی شناخت اویناش کوناجے ، سچن پیچانڈی ، راجت شیٹی کٹھار ، نتن دیرلکٹے ، سرجیت کوناجے ، یاتیش پجاری اور ایک خاتون کی حیثیث سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلال باغ میں واقع اپارٹمنٹ کامپلیکس میں رہائش پذیر ایک شخص کی اسی کامپلیکس میں واقع ایک خاتون سے جان پہچان تھی ، اس خاتون نے اس شخص سے کہا کہ ایک خاتون آپ سے ملاقات کرکے ضروری معلومات حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اس شخص نے معلومات حاصل کرنے والی خاتون کو دفتر میں بھیجنے کی بات کہی لیکن اس کے پڑوسن نے اسے گھر ہی بھیجنے کی بات پر زور دیتے ہوئے اسے گھر پر بھیج دیا۔ جیسے ہی معلومات حاصل کرنے والی خاتون اس کے گھر داخل ہوئی اس کے پیچھے چھ نوجوان اچانک اس کے گھر داخل ہوئے اور انہوں نے خاتون سے ناجائز تعلقات رہنے کی بات کہتے ہوئے اس خاتون کے ساتھ تصویر کھچوانے پر اصرار کرتے ہوئے تصویر کھینچی اور مطلوبہ رقم نہ دینے پر اس تصویر کو وائرل کرنے کی دھمکی دے ڈالی ۔ ملزمین نے اس کے پاس سے دو ہزار روپئے نقدی ، ایک لاکھ روپئے کا چیک اور ایک موٹر بائک ضروری دستاویزات کے ساتھ لے گئے۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے کچھ دن بعد ملزمین اس شخص کے پاس سے تصویر وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے بار بار رقم کامطالبہ کرنے لگے۔ جب اس نے رقم پاس نہ ہونے کی بات کہی تو اس کے باوجود بھی وہ با ر بار رقم کامطالبہ کرتے رہے جس کے بعد اس شخص نے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا۔ پولیس اس پورے معاملہ پر تحقیقات کررہی ہے۔ 

Share this post

Loading...